All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

حافظ گلشاد کی قیادت میں31 زائرین سفر عمرہ پر روانہ

Share the post

رانچی: آج28جولائی 2026 کو 31زائرین رانچی ائیرپورٹ سے ثناء حج اینڈ عمرہ سروس سےڈائریکٹر حافظ گلشاد کے ساتھ عمرہ کے لیے روانہ ہوئے۔ عمرہ زائرین کا گروپ ہر ماہ رانچی ہوائی اڈے سے ثناء حج اور عمرہ سروس کے ذریعے مستقل طور پر روانہ ہوتے ہیں۔جھارکھنڈ کی سب سے قابل اعتماد ٹریول ایجنسی میں سے ایک ثناء حج اینڈ عمرہ سروس کےڈائریکٹر حافظ گلشاد کی قیادت میں آج 31 زائرین کا ایک گروپ روانہ ہوا۔ ایک بڑا ہجوم مبارک سفر پر الوداع کے لیے جمع تھا۔ لوگوں نے پھولوں کے ہار پہناکر اور گلے کر روانہ کیا۔ اس گروپ میںحضرت مولانا پرویز المظاہری بھی جارہے ہیں۔ انہیں کی دعائوں رخصت ہوا۔ ثناء حج عمرہ سروس کے ڈائریکٹر حافظ گلشاد نے بتایا کہ ہمارے سفر کا مقصد شہر سے لیکر گائوں کے تمام لوگوں کے لیے عمرہ کو آسان بنانا ہے۔ تمام عازمین کو 50 سے زیادہ مقامات کی زیارت پر لے جایا جاتا ہے۔ تمام زائرین کو مکہ اور مدینہ کے 500 میٹر کے دائرے میں 4 ستارہ ہوٹلوں میں ٹھہرایا جاتا ہے۔

تمام کو عمرہ کے دوران کپڑے دھونے اور طبی امداد سمیت ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ حافظ گلشاد نے کہا کہ میں اور میری اہلیہ ثناء نسیم ہر گروپ کے ساتھ ہوتے ہیں تاکہ کسی زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ خاتون گائیڈ کا ہونا خواتین کے لیے تمام ارکان کو آسان بنا دیتا ہے۔ حافظ گلشاد نے کہا کہ ثناء حج و عمرہ سروس کا اگلا گروپ 27 ستمبر2026 کو روانہ ہوگا۔ ان کے لیے بکنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس سب سے کم پیکج ہے۔ اس موقع پر ثناء حج و عمرہ سروس کے بانی حاجی نسیم،مولانا پرویز المظاہری، ثناء نسیم، محمد آصف، محمد چاند، محمد قیصر، سمیت کئی لوگ موجودتھے۔

Leave a Response