Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

یوم آزادی کا جشن جمعیت العراقین رانچی نے پرجوش انداز میں منایا

 

رانچی: یوم آزادی کے موقع پر  عراقی بلڈ نگ کربلا چوک رانچی میں یوم آزادی کا جشن جمعیت العراقین رانچی نے پرجوش انداز میں منایا ۔ عراقیہ گرلس ہائی اسکول کی طلبہ اور اساتذہ نے اس پروگرام کو پرکشش انداز میں مخلتف پروگرام کر مہمان خصوصی اور لوگوں کو اپنے جانب مائیل کیا ۔ پروگرام کی شروعات رفعت ناز کے کلام پاک کے تلاوت سے ہوا۔ پروگرام کی نظامت سیف الحق (سکریٹری جمعیت العراقین) نے کی۔ اس سے قبل پرچم کشائی حسیب اختر (صدر جمعیت العراقين) نے کیا۔ اسکول کی طلبہ الیہ پروین اور ماہرین پروین نے یوم آزادی کے موضوع پر اردو اور انگریزی میں اپنی باتیں رکھیں۔ طلبہ کا ایک گروپ نے سوشل میڈیا کا ہمارے زندگی میں کیا اثر، ڈرامہ پیش کیا ۔

 اور بھی پروگرام جو کہ اسکول کے استاذه درکشا پروین ، جو ہی ناز ، شاکرہ ترنم، کوثر، نکہت پروین، ناحد پروین، کے اگوائی میں بچوں نے اچھا پروگرام کیا۔ جسے مہمان خصوصی ابرار احمد، سیف الحق، پروفیسر انیس الرحمن ، محمد فاروق ، انعام الحق، اعمار احمد ، منظور نے تعریف کیا۔ اس تقریب میں جواینٹ سکر یٹری غیاث الدین، خازن مجاہد سہیل ، اور عاملہ کے ارشد شمیم، جاوید شہزاد، محمد اسامه، مجاہد اسلام، مطیع الرحمن،  پرویز عالم، مستقیم عالم سرفراز احمد و نگران کمیٹی کے افروز عالم اور محمد انس کے علاوہ نواب بھائی محمد اکرم، سرور خان ، وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Response