جامعہ ام سلمہ کا سالانہ امتحان اختتام پذیر
جامعہ ام سلمہ کا سالانہ امتحان اختتام پذیر ،
کامیاب ہونے والی طالبات انعامات سے سرفراز ،
دھنباد ،
جامعہ ام سلمہ دھنباد کا سالانہ امتحان بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا ، تمام طالبات نے بھرپور تیاری کے ساتھ امتحان میں شرکت کی اور بڑی حوصلہ مندی کے ساتھ امتحان دیا ، طالبات کی محنت اور جفاکشی شب و روز کی جد و جہد بہتر نتیجے کی شکل میں ظاہر ہوا جس پر جامعہ ام سلمہ کے بانی و ناظم حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی نے خوشی کا اظہار کیا اور طالبات کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ، کامیاب ہونے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ،
واضح ہو کہ جامعہ ام سلمہ دھنباد جھارکھنڈ ایک قدیم رہاشی ادارہ ہے جسمیں فی الوقت تقریباً ساڑھے چار سو بچیاں زیر تعلیم ہیں ، جامعہ ام سلمہ میں عالمیت کے ساتھ ساتھ میٹریک کی بھی تعلیم ہوتی ہے جسمیں بچیوں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ، آج سے سولہ سال پہلے جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل سے میٹرک کی منظور ی ملی تھی ،اس وقت سے مسلسل ام سلمہ کا رزلٹ سوفیصد ھے ، اس سال 34 لڑکیوں نے میٹرک کا امتحان دیا ، تمام طالبات اسی فیصد سے زیادہ نمبر سے کامیاب ہوئیں ، عصمت یوسف 89.6فیصد سے کامیاب ھوکر سب سے آگے رہی ، ان لڑکیوں نے ابھی عالمہ کا آخری امتحان دیا ، عالمہ میں تفسیر ، حدیث ، فقہ ، عربی زبان ، عربی گرامر ، اصول حدیث ، اصول حدیث ، اصول فقہ ، اصول تفسیر جیسے دینی علوم پڑھائے جاتے ہیں ، اور کامیاب ہونے والی طالبات کو عالمہ کی سند دی جاتی ہے ،
جامعہ ام سلمہ کے سالانہ امتحان میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والی طالبات کے نام ،
نصرت پروین ، محمد نہال ، جموئ ، عالمیت سال فراغت ،
قرۃ العین ، محمد جعفر ، دھنباد ، عالمیت چہارم ،
سارہ سراج ، محمد سراج الدین ، جامتاڑا ، عالمیت سوم ،
شائقہ ابرار ، محمد ابرار ، ارریہ ، عالمیت دوم ،
عرشین فاطمہ ، محمد طیب ،دیوگھر ، عالمیت اول ،
رقیہ سلطانہ ، علاء الدین ، بہار شریف ، مکتب پنجم ،
عائشہ پروین ، محمد جمشید ، کلکتہ ، مکتب چہارم ،
عائشہ صدیقہ ، محفوظ عالم ، ہزاریباغ ، مکتب سوم ،
ام ہاجرہ ، رضوان افسر ، پٹنہ ، مکتب دوم ،
خدیجہ فاطمہ ، محمد توفیق ، پٹنہ ، مکتب اول ،
حمنہ سفیر ، فخر الدین ، پرولیا ، اطفال ،

You Might Also Like
All India NewsBlogDhanbad NewsJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi NewsUncategorized
مولانا مدنی کا بیان ظلم کے خلاف ایک طاقتور آواز: از—– آفتاب ندوی جھارکھنڈ
ابھی نام نہاد نیشنل میڈیا اوراسکے ضمیر فروش اور بے ایمان اینکر مولانا محمود مدنی کے بھوپال بیان کو لیکر...
جمعیۃ علماء ضلع دھنبادکا انتخاب بحسن و خوبی مکمل
oplus_3145728 مولانااسحاق صدر اورمفتی سیف اللہ جنرل سکریٹری منتخب https://www.youtube.com/live/dsZ6mAz8RBE?si=SYugnhhh79jcNKMu رانچی/دھنباد:جمعیۃ علماء ہند کی تحریک اور جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی...
मंत्री हफीजुल हसन को मौलाना मुख्तार रिजवी व रफीक अंसारी ने स्वागत किया
मोहम्मद सलाउद्दीन, संवाददातातोपचांची धनबादअमन फाउंडेशन झारखंड के अध्यक्ष सह एम एस नेशनल अकादमी के अध्यक्ष मौलाना मोहम्मद मुख्तार रिजवी और...
किताबों में जो सबसे अफजल है उसे कुरान कहते हैं: अब्दुल वाहिद रजा
लालूड़ीह हुसैनी मस्जिद में खतमें कुरान की महफिल सजाई गई संवाददाता मोहम्मद सलाउद्दीनतोपचांची/धनबादनालापार इस्लामपुर मंसूरी मोहल्ला लालूडीह गोमो के हुसैनी...









