11 دسمبر 2024 کو رانچی ایئرپورٹ سے سیکڑوں زائرین سفر عمرہ کے لیے روانہ ہوئے


رانچی ۔ پی۔ آر ۔
کعبے پہ پڑی جو پہلی نظر ،
کیا چیز ہے دنیا بھول گئے ۔
اس شعر کو حقیقت میں تبدیل کر نے کی غرض سے 11 دسمبر 2024 بروز بدھ دوپہر دو بجے سے رانچی ایئرپورٹ سے براستہ دہلی اور ممبئی جدہ کیلئے سینکڑوں زائرین سفر عمرہ روانہ ہوئے ۔
اللہ کے مہمانوں کو رخصت کرنے کے لیے رانچی ایئرپورٹ پر ایک جم غفیر دیکھنے کو ملی ۔ تمام زائرین عمرہ کے رشتہ داروں اور احباب سے ایئرپورٹ کے داخلہ گیٹ پر گلے لگ کر اور مصافہ کر زائرین کو رخصت کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ جھارکھنڈ کے جانے مانے شاعر جناب نصیر افسر کے برادر عزیز جناب اقبال شمشی اپنی اہلیہ نزہت یاسمین ، ہیڈ مسٹریس ، اسماعیلیہ مومن اردو گرلس ہاہی سکول ، ڈورنڈہ ,رانچی ( بھتیجی مجاہد آزادی ، سابق کابینہ وزیر ، بہار مرحوم عبدالرزاق انصاری صاحب ) اور انکی بیٹی فرح دیبا عرف عرشی بھی سفر عمرہ پر روانہ ہوئے ۔ ملک اور ریاست کی خوشحالی ، عالم اسلام کی سلامتی اور ملک و بیرون ملک ہو رہے مسلمانوں پہ مظالم سے نجات کے لیے اجتماعی دعا کی گئی جس میں سینکڑوں مرد اور خواتین نے شرکت کی ۔ دعا میں یہ بھی کہا گیا کہ اللہ پاک تمام زائرین کے سفر عمرہ کو آسان کر دے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کی جانے والی عبادات کو قبول فرمائے ۔ رانچی ایئرپورٹ پر یہ بھی معلوم ہوا کہ ان دنوں سینکڑوں لوگ اللہ پاک کا مہمان ہو کرسفر عمرہ پر جا رہے ہیں ۔

