اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ حضرت امیر شریعت کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
تلنگانہ اور کرناٹک کی طرز پر جھارکھنڈ اسمبلی میں بھی وقف ترمیمی بل کو مسترد کرنے کی درخواست
رانچی (پریس ریلیز) 03 اکتوبر
بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ کے امیر شریعت اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین صاحب سے ملاقات کی۔ انہوں نے وقف ترمیمی بل کے تعلق سے اپنے جذبات کو وزیر اعلیٰ تک پہنچایا اور ان سے تلنگانہ اور کرناٹک کی طرح ترمیمی بل کو مسترد کرنے کی درخواست کی۔جس کی تائید جناب سید ناصر حسین اور مولانا محب اللہ ندوی صاحب نے بھی۔ ریاستی وزیر جناب عرفان انصاری اور ریاستی کانگریس صدر جناب کیشو مہتو کملیش کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں ارکان پارلیمنٹ اور وقف ترمیمی بل کے لیے بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر ناصر حسین اور مولانا محب اللہ ندوی، کے علاوہ منت رحمانی شامل تھے۔ انواراحمد انصاری، قاضی محمد انظار عالم قاسمی، مولانا مفتی انور قاسمی، مولانا تہذیب الحسن رضوی، جناب فہد رحمانی، احتشام رحمانی نمایاں طور پر شامل تھے۔