All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

بوکارو میں مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع بوکارو کی ضلعی کمیٹی کی تشکیل

Share the post


مورخہ ۲۳؍ جنوری ۲۰۲۵ ؁ بروز جمعرات مدرسہ اسلامیہ نورالہدیٰ مومن پورہ ،نوڈیہا،بوکارو میں مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع بوکارو کی ضلعی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلہ میں علماء وحفاظ کی ایک اہم نشست مولانا گل محمد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ نشست کا آغاز مدرسہ ہٰذاکے استا ذ قاری سیف الحق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مولانا انور مظاہری نے نعت نبی پیش کی ، مولانا سمیع الحق مظاہری جوائنت سکریٹری مجلس علماءجھارکھنڈ نے اصلاح معاشرہ کی ضرورت و اہمیت پر پر مغز خطاب کیا ، اور مجلس کے تحت ہونے والاے کاموں کو تفصیل سے بیان کیا ۔ مفتی خورشید عابدین ندوی نے اپنے خطاب کے درمیان کہا کہ عقیدۂ خلافت اسلام کا مسلمہ اصول ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنی نیابت کے لئے انسان کا انتخا ب فرمایااور خاص طور پر علما کرام کا۔


طلحہ ندوی نے مجلس علماء کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے علما کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ مجلس علما جھارکھنڈ کے صدر مولانا صابر حسین مظاہری، جنرل سکریٹری محمد طلحہ ندوی، جوائنٹ سکریٹری مولانا سمیع الحق مظاہری، رکن عاملہ قاری صہیب احمد ، رکن عاملہ مولانا ابوالکلام مظاہری، راکن عاملہ مولانا عبدالجبار قاسمی اور مفتی خورشید عابدین ندوی کی موجودگی میں مجلس علما بوکارو کا انتخابی عمل بحسن وخوبی انجام پایا۔
اتفاقِ رائے سے مفتی سید طاہر حسین قاضی شہر کو صدر منتخب کیا گیا ۔ قاری عبدالرحیم کو جنرل سکریٹری ،مولانا علا ء الدین کو جوائنٹ سکریٹری، مولانا عزرائیل ندوی کو نائب صدر اور مولانا اسحاق مظاہری کو خازن منتخب کیا گیا۔


مجلس سرپرستان میں مولانا مقیم مظاہری ، مولانا زین العابدین ۔ مجلس شوریٰ میں مولانا ابوالکلام آزاد ، قاری محمد اختر، قاری محمد شبیر ، مولانا محمد اسلم ، مولانا عبدالخالق ، مولانا محمد انور، مولانا محمد اسلام، مولانا محمد ہاشم مظاہری کا انتخاب عمل میں آیا۔
مجلس عاملہ میں مولانامحمد نیاز ندوی، مولانا ابوالکلام آزاد ، مفتی محمد اکرم، مولانا محمد اختر مظاہری، قاری زین العابدین، مفتی محمد خورشید ندوی، مولانا عبدالجبار قاسمی، مولانا ظفیرالدین کے ناموں کا انتخاب ہوا۔
نشست کا اختتام مولانا صابر حسین مظاہری کی نصیحت آموز گفتگو اور دعاء پر ہوا۔ نشست کو کامیاب بنانے میں مولانا اسحاق مظاہری اور مولانا ابوالکلام آزاد کا اہم کردا رہا۔

Leave a Response