Thursday, October 10, 2024
Latehar News

ایک چراغ اور بجھا بڑھی تاریکی: مولانا چترویدی

 

مولانا عبدالواجد رحمانی چترویدی
جمعیت علماء لاتیہار
یہ خبر دل و دماغ کو جھنجھوڑ دینے والی ھے بدن پر جیسے سکتہ طاری ہو گیا کہ دارلعلوم وقف دیوبند کے مایہ ناز استاذ زبان وادب کی آبرو تاجدار فکر و قلم حضرت مولانا اسلام صاحب قاسمی طویل علالت کے بعد آج انتقال فرما گیے انا للہ وانا اليه راجعون 
مولانا کا تعلق صوبہ جھارکھنڈ کے ضلع جام تاڑہ سے آپ درس وتدریس کے سلسلے میں ہندوستان کی علمی راجدھانی دیوبند میں مقیم تھے مولانا اخلاق ومروت کے پیکر تھے طبیعت میں ظرافت تھی ہر آدمی سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملتے۔ 
    راقم کا حضرت رحمتہ اللہ علیہ سے خاص لگاؤ تھا گریڈیہہ و متصل اضلاع کے کئ جلسوں میں حضرت کے ساتھ سفر اور شرکت کی سعادت نصیب ہوئی 
حضرت والا کئ سالوں سے بیمار چل رہے تھے لیۓ درپیے کئ بار آپ پر فالج کا حملہ آپ کے فرزند مولانا بدر الاسلام صاحب کے وال آپ کی علالت وصحت کی بہتری کی خبر موصول ہوتی رہی امید تھی کہ حضرت والا صحت یاب ہوکر پھر مسند درس سنبھالیں گے مگر تدبیر پر تقدیر غالب آگئ اور رب کا بلاوا آگیا اور آپ نے جان جان آفریں کے سپر کردیا 
      جان ہی دیدی جگر نے پاۓ یار پر
   عمر بھر کی بیقراری کو قرار آہی گیا 
مولانا کی رحلت علمی دنیا کا بڑا خسارہ ھے جس کا پرہونا ناممکن نہیں مگر مشکل ضرور ھے 
اللہ پاک حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی مغفرت فرمائے حسنات کو قبول فرماکر اعلیٰ علین میں جگہ نصیب فرماۓ متعلقین و متوسلین اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Response