Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand News

مسجد جعفریہ میں سید الشہداء امام حسین کا انعقاد

رانچی: مسجد جعفریہ انصار نگر رانچی کے نائب صدر سید عطا امام رضوی کی اہلیہ قنبری خاتون بنت سید طالب حسین مرحوم کی برسی کے موقع پر مجلس سرکار سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس کو نوجوان عالم دین حضرت مولانا سید حیدر عباس استاد جامعہ جوادیہ بنارس نے خطاب کیا۔ مجلس کی ابتدا سوز خوانی سے ہوئی۔ جس کو جناب سید عطا امام رضوی قمر احمد نے کی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مومنین مجلس میں شرکت کر کے شریک غم ہونے کا ثبوت پیش کیا۔ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید حیدر عباس نے حضرت علی کے سلسلے میں کہا کہ حضرت علی نے ساری زندگی دین اسلام کے لیے وقف کر دی۔ انصاف کے ساتھ زندگی گزاری۔ یہی وجہ ہے کہ دوست اور دشمن سب حضرت علی کو مانتے ہیں۔ حضرت علی کی زوجہ سیدہ فاطمہ کے مصائب کو بیان کیا جسے سن کر وہاں موجود لوگ رونے لگے۔ موقع پر مولانا باقر رضا دانش، جناب اشرف حسین، ڈاکٹر نظیر، عمود عباس، اصغر امام، سہیل سعید، نہال سریاوی، اقبال فاطمی، سیدناصر، قاسم علی، قمر احمد، شمیم ،الحاج یوسف، الحاج اقبال، یاور حسین، سید عون محمد وغیرہ موجود رہیں۔

Leave a Response