Monday, September 9, 2024
Ranchi News

مکاتب دینیہ کے نظام کو مستحکم ومنظم کر نے کےلئے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

رانچی :مسجد حراء ملت کالونی، پتھل کودوا رانچی میں دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے زیر نگرانی مکاتب و مدارس کے اساتذہ کرام ومعلمین کے لئے تدریب المعلمین کا دوروزہ پروگرام جاری ہے ۔
آ ج صبح ۹ ؍ بجے حافظ محمد عقیل کی تلاوت کلام مجید اورحافظ عبد الرزاق کے نعت پاک سے مجلس کا آغاز ہوا،
ابتدائی تمہیدی گفتگو میں مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے پروگرام کی غرض وغایت اور دینی تعلیمی بورڈ کا تعارف پیش کیا ،بعدازاں مولانا محمد خالد قاسمی گیاوی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند نے منظم مکتب کےنظام ونصاب پر تفصیلی بات چیت پروجکٹر کے ذریعہ سمجھائی اور مکتب کو مفید اور خود کفیل بنانے کے طریقہ پر روشنی ڈالی ، ساتھ ہی مولانا فیروز آدم صاحب آرگنائزر دینی تعلیمی بورڈ نے طریقہ تعلیم ونگرانی کے طریقہ کار کو پرزنٹیشن کے ذریعہ سمجھایا اورساتھ ہی طریقہ تعلیم کا عملی مشق بھی پیش کیا ۔یہ پروگرام ۲۴ ستمبر ۴؍ بجے تک جاری رہے گا ۔ جس کی آخری نشست میں ذمہ داران مساجد و مکاتب اور والدین کے لئے خصوصی نشست بھی ہوگی ۔
اس موقعہ پر شہر رانچی کے تقریباً ۳۰ ؍ معلمین اور مولانا احمد، مولانا اسجد ،استاذ مدرسہ حسینیہ رانچی بھی موجود شریک رہے، اس کے علاوہ مسجد حراء کے صدرجناب جاوید احمد ،حافظ زبیر حافظ کاشف ودیگر ذمہ داران موجودرہے ۔

Leave a Response