جامعہ عثمانیہ اوینا چندوے کانکے رانچی میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد


رانچی: آج بتاریخ 20 جنوری 2025 بروز سوموار کو کانکے بلاک مدرسہ جامعہ عثمانیہ اوینا چندوے کانکے رانچی میں تکمیل حفظ قرآن کی مجلس منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی ابو عبیدہ قاسمی خطیب جامع مسجد اربا نے فرمایا ۔اس تقریب میں 4 خوش قسمت نونہال محمد فیضان علی، محمد التمش، محمد شہباز، محمد منہاج نےحفظ قرآن مکمل کیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا مفتی محمد طلحہ ندوی نے شرکت فرماکر اپنے مختصر پرمغز خطاب میں بتایا کہ قران ہی وہ کتاب ہے جو اپنی اصل شکل میں باقی ہے۔ مکاتب کا جال بچھانے کی ضرورت ہے۔ دنیاکےبڑےسےبڑےقانون سازکتابیں لکھتےہیں لیکن وہ اس کے محافظ نہیں ہوتےمگر قرآن کو خودخداوندقدوس نے اتاراہے اوروہی اس کا محافظ ہے جس کی مثال یہ حفاظ کرام ہیں۔ مہمان خصوصی نے تکمیل حفظ قرآن کرنے والے طلبہ، اساتذہ کی محنتوں وکاوشوں کو سراہا اور ان کو مبارکباد پیش کی۔

وہیں حضرت مولانا مفتی عمران ندوی نے کہا کہ یہ حافظ قرآن معمولی نہیں بلکہ قوم کے سرمایہ ہیں۔ جو حضرات اس مرحلے سے گزرتے ہیں وہ جانتے ہیں حفظ قرآن کؤی آسان کام نہیں ہے۔ قرآن کو جس نے اپنایا اس نے بلندی حاصل کی۔ ائے ہوئے سبھی مہمانوں کا پرزور استقبال مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا مظفر عرفانی نے کیا۔ مولانا مظفر نے کہا کہ عید کے بعد جامعہ عثمانیہ اوینا چندوے کانکے رانچی میں ایک عظیم الشان جلسہ دستار بندی کا پروگرام ہونا ہے۔ یہ مدرسہ 2016 میں شروع ہوا جس میں آج 130 بجے رہ کر پڑھائی کر رہے ہیں۔ وہیں مدرسہ کے سرپرست حضرت قاری صہیب احمد قاسمی نے بچوں کو قران مکمل کرایا۔ اور اپنے دعاؤں سے نوازا۔

اس تکمیل حفظ قرآن میں مفتی ابو عبیدہ، مفتی عمران ندوی، مفتی طلحہ ندوی، قاری صہیب احمد قاسمی، قاری اکمل رشیدی، قاری زبیر، قاری توحید، قاری تہذیب، ماسٹر قاصد، قاری بشارت، مولانا جمال الدین، مولانا گلزار ندوی، حافظ محمد سعید، قاری گلزار، مولانا فاروق، مولانا سہیل، قاری ساجد اللہ، سمیت آس پاس کے کئی لوگ موجود تھے۔

