Saturday, July 27, 2024
Chatra News

سی بی ایس ای کےنتائج میں میٹا کلاسز کے طلبہ و طالبات کا شان دار مظاہرہ

 

ڈی اے وی سیکنڈ ٹاپر ثمر سلیمانی بھی میٹا کلاسز سے

چترا(نامہ نگار)بہت کم مدت میں اپنی کامیابی کی نئی عبارت 
رقم کرنے اور  طلبہ میں روز بروز اپنی مقبولیت میں اضافہ کرنے والے ادارے “میٹا کلاسز” کے اسٹوڈنٹس نے اس بار بھی سی بی ایس ای کے نتائج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ادارے کے ڈائریکٹرز کاشف ابن ابدال اور ان کے معاون جاوید جعفری نے مشترکہ طور پر بتایا کہ یہ “میٹا کلاسز” کا دوسرا سال تھا،اور لگاتار دونوں سالوں میں ادارے اور اس سے منسلک طلبہ کی کامیابی نے ہمیں نیا حوصلہ دیا ہے،وہیں طلبہ میں بھی اس انسٹی ٹیوٹ کی شناخت ایک مفید و کارآمد تعلیمی ادارے کی شکل میں ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے انسٹی ٹیوٹ سے ثمر سلیمانی 94.2 فی صد نمبرات حاصل کرکے نہ صرف میٹا کلاسز میں ٹاپ کیا کیا،بلکہ چترا شہر کے معروف اسکول ڈی اے وی کی بھی سیکنڈ ٹاپر رہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میٹا کلاسز طلبہ میں نمایاں طور کامیابی حاصل کرنے والوں میں عادل جمیل نے 92.2 فی صد، محمد ارقم 91.2 فی صد،عبدالباسط نے 72.2 فیصد،زینب حشمت نے 73.6 فی صد،نغمہ نے 67 فی صد اور ریان نے 64 فی صد امتیازی نمبرات حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،جب کہ ان کے علاوہ دیگر طلبہ بھی اچھے نمبرات اور بہترین اوسط سے کام یاب ہوئے۔
مزید انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹس کی سب سے اچھی کارکردگی حساب اور سائنس میں رہی۔ان دونوں سبجیکٹس میں ان کے نمبرات 90 سے 96% کے درمیان رہے،جو یقیناً قابلِ ستائش ہے۔
واضح ہو کہ چترا شہر کے عین وسط اور گنجان آبادی والے علاقے لیاقت علی روڈ میں واقع اس ادارے نے بہت تھوڑے عرصے میں اپنی ایک مضبوط پہچان بناکر طلبہ کو بہت تیزی کے ساتھ اپنی جانب متوجہ کیا ہے،جس میں اس کے ڈائریکٹر کاشف ابن ابدال کی علمی قابلیت،معلومات کی وسعت،دل نشیں انداز تدریس اور حسن انتظام کو خاصا دخل ہے۔اس ادارے میں سی بی ایس ای پیٹرن سے آٹھویں،نویں اور دسویں کلاس کی کوچنگ کے علاوہ NEET,JEE وغیرہ کے فاؤنڈیشن کورسز کی تعلیم کا بھی مکمل انتظام ہے،تاکہ مستقبل میں طلبہ و طالبات مقابلہ جاتی امتحانات کے قابل 
ہوکر اپنے متعینہ ہدف کو حاصل کرکے اپنے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کر سکیں۔

Leave a Response