سی بی ایس ای بورڈ کے نتائج جاری،رشدیٰ منہاج بنیں کڈس کنگڈم اسکول کی ٹاپر
چترا(نامہ نگار)شہر کے نمایاں اسکولوں میں سے ایک،آزاد نگر میں واقع کڈس کنگڈم اسکول کی ہونہار طالبہ رشدیٰ منہاج نے سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کے نتائج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اسکول کے ڈائریکٹر محمد رحمت نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ رشدیٰ ہمارے اسکول کی ممتاز طالبات میں سے ایک ہے،تمام ٹیچرز کو بھی اس سے اچھے نتائج کی توقع تھی،جن کی توقعات پر پورا اتر کر یقیناً رشدیٰ نے جہاں کڈس کنگڈم کا نام روشن کیا،وہیں کڈس فیملی کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔اس کے شان دار اور تابناک مستقبل کےلیے ہم دل سے دعا گو ہیں۔
رشدیٰ منہاج،تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی فعال رہی ہیں۔حال ہی میں چترا ضلع کے تقریباً دوہزار طلبہ و طالبات پر مشتمل اسلامی کوئی کمپٹیشن میں رشدیٰ نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
رشدیٰ کی پوری تعلیم انگریزی میڈیم سے ہونے کے باوجود اردو کا ادبی ذوق بھی رکھتی ہیں،اور وقتاً فوقتاً کچھ نہ کچھ لکھتی بھی رکھتی ہیں،تعمیر نیوز حیدرآباد کے ذریعہ منعقد تحریری مسابقے میں شرکت کرکے انعام حاصل کر چکی ہیں۔
رشدیٰ نے کہاکہ میری کامیابی میں میرے اساتذہ خاص طور پرعامر سر،طلحہ سر،وسیم سر،کاشف ابن ابدالسر،جاوید جعفری سر،محمد بن نذر سر اور والدین کی محنتوں اور دعاؤں کا ہاتھ ہے۔رشدیٰ نے آئندہ میڈیکل فیلڈ کی جانب جانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

You Might Also Like
All India NewsBlogChatra NewsfashionhealthJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi NewstechnologyUncategorizedvideos
امارتِ شرعیہ جھارکھنڈ کے دفتر کاہوا افتتاح،جلد ناظم و دیگر عہدوں کی بحالی کا اعلان
رانچی(نامہ نگار)جھارکھنڈ کی دینی و ملی ضروریات و مسائل کے پیش نظر امارت شرعیہ جھارکھنڈ کے قیام کے بعد فاطمہ...
वित्तीय समावेशन के तहत जिले की सभी ग्राम पंचायतों में 1 जुलाई से 30 सितंबर तक विशेष शिविरों का आयोजन किया जाएगा
चतरा 25 जून (मामून रशीद) डीसी कीर्तिश्री के निर्देशानुसार समाहरणालय के सभाकक्ष में अपर समाहर्ता अरविंद कुमार की अध्यक्षता में...
قرآن و حدیث کے درست مفہوم تک پہنچنے کےلیے محض لغت اور زبان ناکافی:مفتی نذر توحید
جامعہ رشیدالعلوم چترا میں تعلیمی سال کے آغاز پر اساتذہ کا طلبہ سے خطاب چترا(نامہ نگار)معروف و قدیم ترین دینی...
اسلامی کوئز کمپٹیشن کے نتائج کیلئے جلسۂ تقسیمِ اسناد و انعامات کا انعقاد
چوبیس ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم تعلیمی ورفاہی مشن ،انجمن اسلامیہ لوہنجرا ، کے زیرِ انتظام 10 نومبر 2024...