All India NewsBlog

حج سے واپسی پر انوار انصاری کی وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری سے ملاقات

Share the post



رانچی: حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹنے کے بعد انڈین نیشنل کانگریس (مائنوریٹی ڈیپارٹمنٹ) کے قومی نائب صدر اور جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی نائب صدر نیز درجنوں ادارہ کے سرپرست انوار انصاری نے جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری سے ان کے رہائش میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انوار انصاری نے وزیر صحت کو حج کی مبارکباد کے ساتھ حرمین شریفین سے لائے گئے مقدس آبِ زمزم، کھجور، عطر اور دیگر تبرکات بطورِ ہدیہ پیش کیے۔ ڈاکٹر عرفان انصاری نے ان تحائف کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے انوار انصاری کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہاکہ انوار میرا چھوٹا بھائی ہے۔ ہر موقع پر یہ میرے ساتھ ہے اور ہم اس کےساتھ ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ریاست کی موجودہ سیاسی، سماجی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔ انوار انصاری نے بتایا کہ انہوں نے دورانِ حج ملک کی ترقی، جھارکھنڈ کی خوشحالی، امن و امان اور عوام کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ حج ایک عظیم روحانی فریضہ ہے جو انسان کو اخوت، محبت، خدمتِ خلق اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے انوار انصاری کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو بھی سراہا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے عوامی مسائل کے حل اور ریاست کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Response