انجمن ترقی اردو ہند رانچی کی ایک اہم اور ہنگامی نشست منعقد
آج مورخہ ۲۴ نومبر کو گلشن ہال میں زیر صدارت ڈاکٹر خالد سجاد انجمن ترقی اردو ہند رانچی کی ایک اہم اور ہنگامی نشست منعقد کی گئ۔
جھارکھنڈ میں سیکولر حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور اس بات کی امید کا اظہار کیا گیا کہ آنے والی حکومت اردو کے ساتھ انصاف کرے گی اور اس ایفاۓ عہد کا احترام کرے گی جو انجمن کے وفد ساتھ اگست ماہ میں کۓ گۓ تھے۔
نشست میں اتفاق راۓ سے فیصلہ لیا گیا کہ مہینے کے ہر تیسرے اتوار کو انجمن ترقی اردو (ہند) رانچی کی میٹنگ کا بلاناغہ انعقاد کیا جاےگا اور اردو کو لیکر اسکولوں میں ترغیبی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جاۓگا ۔ اسکول انتظامیہ سے ملکر تاریخ وغیرہ کے تعین کی ذمہداری سمیع اللہ خان اصدقی کو دی گئی ہے۔
اردو آبادی کے محلوں میں اردو نام کی تختیاں لگانے پر غور کیا گیا ۔اسکے لۓ اسپانسر کے تلاش کا ذمہ حسیب اختر کو دیا گیا۔
۲۶ نومبر کو ابوذر کی پہل پر انجمن کا وفد ڈریم لینڈ پبلک اسکول کا دورہ کرے گا اور وہاں کے پرنسپل سے ملاقات کر بچوں کو اردو کی تعلیم وغیرہ پر ترغیب دےگا۔
آج کی میٹنگ میں خصوصی طور پر ایم زیڈ خان ،ریحانہ محمد علی،ماہتاب عالم،سمیع اللہ خان اصدقی، محمد شکیل ،جاوید اختر،اقبال احمد،محمد ابوذر، حسیب اختر وغیرہ شریک محفل تھے اور اردو کے فروغ و ترویج کے لۓ مفید مشورے دۓ۔
مرکزی نمائندہ ایم زیڈ خان نے دلی کے دورے کی تفصیل بتاتے ہوۓ کہا کہ انجمن ترقی اردو ہند کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اطہر فاروقی نے انجمن کا ریاستی انتخاب دسمبر تک کرا لینے کی ہدایت دی ۔ ایم زیڈ خان نے مزید کہا کہ ریاستی انتخاب کی تاریخ کا تعین کرنے کے لۓ ۳۰ نومبر کو انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کی توسیعی آن لائین میٹنگ رکھی گئی ہے جسمیں تمام اضلاع کے سکریٹری،صدر ، کنوینر اور خصوصی مدوعین شرکت کریں گے۔