Sunday, September 8, 2024
Giridih News

سرزمین کھوری مہوا گریڈیہہ میں آل جھارکھنڈ تعلیمی بیدای کانفرنس آج

ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب چیرمین شاہین گروپ بیدر کی آمد یقینی

عثمانیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کھوری مہوا گریڈیہ کے زیر اہتمام آل جھارکھنڈ تعلیمی بیداری کا نفرنس کا انعقاد نہایت ہی تزک واحتشام کیساتھ منعقد ہونا طے پا ہے جنکی صدارت امیر شریعت جناب حضرت اقدس الجاج مفتی نذرتوحید صاحب مظاہری شیخ الحدیث جامعہ رشید العلوم چترا ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لإ بورڈ فرمایں گے جبکہ مہمان خصوصی شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ بیدر کے چیرمین جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب شرکت فرماٸیں گے انکے علاوہ بہار جھارکھنڈ بنگال کے معزز علمإ کرام ودنشوان قوم وملت شرکت فرما رہے ہیں.

خصوصی طور پر فخر جھارکھنڈ جناب مولانا نسیم انور ندوی چیرمین فاطمہ ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹکی رانچی جناب مولانا عبد المبین صاحب رضوی چیرمین الفرقان ایجوکیشنل ٹرسٹ اسری جناب مولانا مفتی غلام رسول صاحب قاسمی شیخ الحدیث دارلفلاح للبنات پہرا جناب مولانا شکیل الرحمن صاحب قاسمی جنرل سکیٹری جمعیت علمإ ہزاریباغ جناب مولانا رستم صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علمإ گریڈیہہ تشریف لارہے ہیں تیاریاں مکمل ہو چکی ہے مہمان کرام تشریف لارہے ہیں یہ اک تاریخ ساز اجلاس ہوگا اپ تمامی لوگوں سے شرکت کی اپیل ہے اس بات کی جانکاری عثمانیہ ٹرسٹ کے چیرمین جناب مولانا الیاس مظاہری نے دی

Leave a Response