Sunday, September 8, 2024
Jharkhand News

مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ میں داخلہ شروع

رانچی : نور نگر و نظام نگر ہند پیڑھی رانچی جھارکھنڈ میں واقع مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ میں ۲۰ ؍اپریل سے داخلہ شروع ہو گیا ہے ۔ اس مدرسہ میں حفظ ،ناظرہ ،اردو، ہندی، انگلش اور حساب کی تعلیم و تربیت کے ساتھ باہر کے بچوں کے لئے طعام و قیام کاباضابطہ انتظام ہے۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے حضرت مولانا شوکت نعمانی صاحب نے کہا کہ اس دور پر فتن و بے دینی کے ماحول میں جب کہ علم دین سے بے تو جہی عام ہوتی جا رہی ہے اور شعائردین مٹائے جا رہے ہیں ایسے نازک حالات میں دین اسلام کی بقا ء اور اس کی نثر و اشاعت کے لئے دینی مدارس کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ مسلمان کا اولین فریضہ ہے کہ وہ علوم دینیہ سے اپنےبچے اور بچیوں کو آراستہ و پیراستہ کرنے کے لئےہمارے اس مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ میں داخلہ کرائیں تاکہ آپ کا بچہ اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی مزین ہوتا رہے۔ مدرسہ کا پتہ نور نگر و نظام نگر نزد مسجد نور و موتی مسجد ہندپیڑھی رانچی، فون نمبر 9304941120,، 96937 40413

Leave a Response