Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

_موت اس کی ہے کرے جس پہ اہلِ رانچی افسوس

 

چشمِ نـم__اظہارِغم
جناب محمــــــــد رمضان صاحب  نوراللہ مرقدہ
صدر,مسجد ابو بکر لاہ کوٹھی روڈ ہند پیڑھی رانچی…..
      از قلم🖋️: مولانا مکرم مدنی. سابق : امام و خطیب مسجد ابوبکر لاہ کوٹھی ھندپیڑھی رانچی 
😥آہ… لاہ کوٹھی سے کمالاتِ بجلی کا کہسار گیا__
چھوڑ کر اب ہمیـں اک اور بھی غمخوار گیا__

📓جناب رمضان صاحب (مرحوم) کی سماج و ملت کے ہرافراد ,خردو کلاں کے حق میں کی گئی مساعی جمیلہ کو اور مسجد ابوبکر میں کیے گئے تمام کار خیر کو,نیز مرحوم کے تمام خدمت خلق حسنہ کو خدا وحدہ لاشریک لہ قبول فرمائے اور انکے وارثین کو صبرجمیل عطا فرماویں آمین…..
آج سے تقریباً آٹھ سال قبل بندہ (مولانا مکرّم مدنی).مسجد ابوبکر میں امام وخطیب تعلیم و تفسیر کے فرائض انجام دیا کرتا تھا, بندہ کو صدر صاحب سے خاصی دلی انسیت تھی..صدر صاحب بھی اس وقت سے آج تک بندہ کی بہت تکریم کیا کرتے تھے.ابھی گزرے چاند رات کو تقریبًا 11:15میں بہت ساری گفتگو ہوئی قدرےمزاحیہ باتیں بھی ہوئی__
 میری امی و ابو کو ہمیشہ ماتا,پتا کے لفظ سے یاد کیا کرتے تھے .اورسدا کہتے کہ مدنی صاحب میرے ماتا,پتا کا خیال رکھا کیجیئے,
 صدر صاحب آج تک اپنا نیجی و خارجی مسلہ مجھ سے بیاں کیا کرتے اور راۓ طلب فرماتے..
اور اگر کبھی براہِ راست ملاقات نہ ہوتی تو ممتاز بھائی جنرل اسٹور سے معلوم کرتے کہ آج کل مدنی جی نظر نہیں آتے ہیں۔ پھر فون کرکے مجھ سے حال احوال معلوم کرتے……
اور جب کبھی بھی ملاقات ہوتی تو کہتے کہ مدنی جی  آپ جیسا بے باک خوددار عالم و خطیب نہیـــــں دیکھا.ساتھ میں یہ بھی کہتے مولانا علم کی قدر ہی ایک اچھے عالم کی شان ہوا کرتی ہے…
ہمیشہ جمعہ کے بعد مـیں اور جناب خلیل بھائی, صدر صاحب کے گھر پر ظہرانے کا لطف اٹھاتے .اور ڈھیر ساری باتیں ہوا کرتی تھی.اورہمیشہ ظہرانہ بندے کی مرضی پر چھوڑ دیتے .اور کہتے مدنی جی جو آپ پکوائیں گے میں وہی آپکے ساتھ کھاوں گا.ان شاءاللہ 
___صدر صاحب کے ایصال ثواب کی مجلس منعقد کی گئی ہے یہ انکے وارثین اور انکے چاہنے والوں کے زندہ دل اور ثنا خواں ہونے کی نیز مرحوم کی مقبولیت کی علامت ہے. خدا انکے وارثین اور انکے احباب کا یہ احساس باقی رکھے اور ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔..
صدرصاحب کو گرچہ قدرے دینی علم تھا مگر گوناگوں  خصوصیات کے مالک تھے. لیکن ان تمام تعارف و خصوصیات پر ان کا سماجی کارخیر کا ذوق.اور محلے میں انکے قدوقامت,رعب و الفاظ کا ایک وافر وزن تھا…
 وہ ایک سماجی وملی کارِ خیرکےباذوق حامل انسان تھے____
 ان کے نام,دم,رعب,رسوخ سے لاہ کوٹھی حلقے میں ایک روشنی سی تھی.__
رانچی کے افق پر “رمضان بھائی بجلی والے” کا نام جلی تحریر میں نصب تھا اور سدا رہےگا.ان شاءاللہ 
 ان جیسے فعال ومتحرک شخصیت نے لاہ کوٹھی روڈ ہند پیڑھی کو ہنر مند حلقے میں رانچی سطح پر  متعارف کرایا۔
ایصال ثواب کی مجلس کی مناسبت سے برسوں بیتے 8 سال قبل کے وہ لمحے یاد آگئے جب میں اور صدر صاحب رانچی کی سیر کو نکلتے تھے.
میں مسجد کے باہر ناکے برابر ہی نکلتا تھا . میری زندگی مصلےاور حجرے کے مابین ہی تھی ,
صدر صاحب گاہِ بگاہِ بضد ہوکر اپنے ہمراہ لےجاتے,اور تمام جگہوں ک نام بتاتے.آج میں جو کچھ رانچی کے مقامات کے اسماءکو جانتا اور پہچانتا ہوں.مزید یہ کہ اہل رانچی کے خاص و عام کی کیفیات سے جو روشناس کروایا . یہ تمام معلومات کا سہرا صدر صاحب کے ہی سر جاتا ہے…
صدر صاحب کے رخصت ہونے سے واقعی مجھے دلی رنج ہوا,اور لاہ کوٹھی کا حلقہ.نیز مسجد ابوبکر کا ماحول بالکل سونا سونا اور سناٹا سا ہوگیا.
جمعہ میں انکے خطاب سننے کا عجیب نرالا انداز تھا .بائیں طرف چوتھی صف میں دیوار سے ٹھیک لگاکر بیٹھتـے اور  بغور ٹکٹکی باندھ کر خطیب کی خطابت کو سماعت فرماتے..
.میں جب جمعہ کو خطاب کے لیے کھڑا ہوتا تو انکو بیٹھے ہوئے دیکھ کر مسکرادیتا.نیز صدر صاحب بھی ہلکی مسکان بھرکے گردن جھکا لیتے….آج مسجد کی وہ دیوار واقعی صدر صاحب کے منتظر ہوگی…..
آج ہر مردوزن,خردوکلاں کے زباں پر صرف لفظِ افسوس ہی ہوگا.. 
مگر کیا  کیا جاوے ?
“موت تو ایک حقیقت ہے جس کی صداقت ازہر من الشمس ہے.نیز موت سے کسی نفس کو چھٹکارا نہیـــــں “”
“موت سے کس کو رستگاری ہے 
آج وہ کل ہماری باری ہے”
دعا مدنی: اللہ صدر صاحب کی تمام لغزشوں کو معاف فرماکر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماوے اور ہم تمام کو موت سے پہلے موت کی تیاری کرنے والا بناویں آمین……..
از قلم🖋️: مولانا مکرم مدنی 
سابق : امام و خطیب مسجد ابو بکر  لاہ کوٹھی ہند پیڑھی رانچی
8709124553

Leave a Response