لوہردگا میں 18/دسمبر کو ادارۂ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کا ہوگا انعقاد
سینکڑوں علما، مشائخ ،خطباءوشعراء واسکالرز کرینگے شرکت
علماے کرام و عوام الناس نے تحریک بیداری کانفرنس کو کامیاب اور تاریخ ساز بنانے کا کیاعزم مصمم
لوہردگا:- 20/ نومبر 2023 بروز سوموار کو لوہردگاانجمن اسلامیہ میں مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے زیراھتمام اور انجمن اسلامیہ لوہردگاکی جانب سے انجمن کے صدرجناب حاجی افسرقریشی کی صدارت میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی نشست ہوئی جس کے
مہمان خصوصی مفکر ملت حضرت علامہ مولانا محمد قطب الدين رضوی صاحب قبلہ ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ موجود رہے.
اس میٹنگ میں لوہردگاکے سنہا، بھنڈرا، کوڑو، کیرو، کسکو، لوہردگا، پسرار کے علمائے کرام و دانشوران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی-
میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا- اس کے بعد نعت نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا گلدستہ مداحان رسول نے پیش کیئے-اس کے بعد حضرت مولاناریاض الدین رضوی ضلع صدر لوہردگاادارہ شرعیہ نے اپنے خطاب میں تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی.اورصدرمجلس حاجی افسرقریشی نے بھی تحریک بیداری سے متعلق اہم گفتگو کرتے ہوے کہاکہ انجمن اسلامیہ لوہردگا انتظام وانصرام کاذمہ لیتی ہے جس پر تمام شرکاء نے مکمل حمایت وتائید کی ۔
آخری خطاب مفکرملت حضرت علامہ مولانا محمد قطب الدین رضوی صاحب قبلہ ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے کہاکہ مرکزی، ادارہ شرعیہ نے لوہردگامیں 18/ دسمبر2023 بروزسوموارتاریخ متعین کی ہے اس پر علماء ودانشوران نے خوشیوں کااظہارکیا اور تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے اپنے مفید مشوروں سے نوازا. ناظم اعلی نے کہاکہ ادارہ شرعیہ ملک کے مسلمانوں کامضبوط ومستحکم ادارہ جس کے خدمات جلیلہ نصف صدی سے زائد عرصے پرمحیط ہے اس وقت ملک کے مسلمانوں کے سلگتے مسائل اور ان کے حل نیز معاشرے میں درآئیں خرابیوں کو دورکرنے اور صالح معاشرہ کی تشکیل، مسلم اقلیت کے تحفظ وبقا، حقوق کی بازیابی اور تحفظ ناموس، رسالت کے لئے مرکزی ادارہ شرعیہ کے زیراھتمام خطیب الھند غازئ ملت علامہ غلام رسول بلیاوی سابق ممبرآف پارلیامنٹ کی قیادت اور دودرجن سے زائد علماء، خطباء، شعراء مشائخ اور اسکالرزکی نیابت میں بہار جھارکھنڈ بنگال اڑیشہ میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس ہورہی ہے جو گزشتہ 13/ دسمبر 2022 سے جاری اسی کڑی کی ساتوں مرحلے کی کڑی میں 18/ دسمبر2023 بروز سوموارکو ادارہ. شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس ہوگی۔ بالاتفاق فیصلہ ہواکہ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری، واصلاح معاشرہ کانفرنس 18/ دسمبر 2023 بروز سوموار کو 9/ بجے دن سے عیدگاہ میدان لوہردگامیں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی غازئ ملت علامہ غلام رسول بلیاوی ہونگے جبکہ حضور امین شریعت، حضور خلیفہ مفتئ اعظم ھند، علامہ سیف اللہ علیمی، علامہ قاری نثاراحمدرضوی، علامہ نعمان اختر، علامہ آصف اقبال، دلکش رانچوی، حبیب اللہ فیضی، دلبرشاہی، ظفرعقیل، توقیررضاالہ آبادی، زمزم فتح پوری، مبارک حسین مبارک، پرقفیسرواحدنظیر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئ دھلی، پروفیسررضوان علی، پروفیسر سرورساجد مسلم علی گڑھ یونیورسٹی اور دیگرعلامء، خطباء، مشائخ، شعراواسکالرز کی شرکت ہوگی، کانفرنس کی تیاتیاں شروع کردی گئ ہیں۔نشست میں مولاناعین الحق، مولانا اظہار الامام، قاری غلام سیدالورا، قاری شمیم احمدرضوی، مولانا عبدالعزیز، مولاناشفیق، مولانارضوان، حافظ عالم رضا، موکاناشمس الدین، تنظیم علماء اہل سنت لوہردگاکے جملہ علماء کرام ،صفدرعالم سیکریٹری انجمن اسلامیہ، جوائنٹ سیکریٹری مزمل انصاری، شاہداحمدبیلو، خاکدشاہ، حاجی نیسم اختر، افروزقرءشی، محب، اللہ، امتیاز، ظہورانصاری، مختار، آفتاب عالم، عبدالرؤف انصاری، رونق اقبال، یونس انصاری، حاجی سلطان انصاری، بابرخان، مولانابرکت اللہ رضوی، شمس الھدی، ماسٹرعبدالرشید، علیم الدین، اسماعیل انصاری، ظفرامام، لقمان انصاری، نویزخان، فیروزانصاری، خالدانصاری، کلام تیغی، اصغرتیغی، شکیل خان، محمد قیص خان، مصطفی خان، ظفرامام وغیرھم نے شرکت کی ۔