Jharkhand News

فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اٹھ کھڑا ہونا دینی فریضہ ہے: مولانا سید تہزیب الحسن

Share the post

رانچی: جھارکھنڈ راجیہ حج سمیتی کے رکن آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے چیرمین مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ وجماعت مسجد جعفریہ رانچی نے اپنے پریس بیان میں مکہ مکرمہ سے جاری کر دردمند انہ اپیل کی ہے ۔ حالیہ دنوں کے اسراںیل کی بر بریت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ وہ بے گناہ مظلوم نھتھے مسلمانوں پر بم برسا رہاہے۔ یزیدی سیرت کا مظاہرہ کرتے ہوے ظالم حکمران نے حماس وفلسطین کے پانی، غزا، روشنی تک پر پابندی عاید کردی ہے۔ اسکے باوجود بھی اقوام متحدہ کی خاموشی اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ یہ جنگ مسلم دشمنی کی وجہ کر ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک ایک متحدہ محاز بناکر  اسلام کی سالمیت کی خاطر اسراںیل کے مد مقابل کھڑے ہوجاںیں۔ انشاءاللہ اسراںیل کا نام ونشاں دنیاں کے نقشہ سے مٹ جاے گا۔ ہندوستانی مسلمانو کا فریضہ ہے کہ اسراںیل کے بربریت کے خلاف اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں صداے احتجاج بلند کریں اور حکومت ہند کو میمورنڈم پیش کر اسراںیل پر دباؤ بناویں کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہو۔ ہمیں یقین ہے کہ حکومت ہند مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ہندوستانی  علماء کی خاموشی افسوس کا مقام ہے۔ معلوم ہو کہ مولانا سید تہذیب الحسن رضوی ان دنوں مکہ مکرمہ میں عمرہ کرنے گیے ہوئے ہیں۔ 

Leave a Response