مجلس علماء جھارکھنڈ کے نو منتخب عہدیداران کو مفتی عبدالحسیب کی مبارکباد


علماء کے اتحاد و ہم آہنگی اور حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات پر زور
رانچی، 2 اکتوبر: تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کے صدر حضرت مولانا مفتی عبدالحسیب نے مجلس علماء جھارکھنڈ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے نومنتخب صدر حضرت مولانا مفتی سلمان قاسمی، نائب صدر حضرت مولانا منصور عالم مظاہری، جنرل سکریٹری مولانا سمیع الحق، جوائنٹ سکریٹری مولانا قاری انصاراللہ اور خازن مولانا غازی صلاح الدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مفتی عبدالحسیب نے مجلس علماء جھارکھنڈ کے انتخاب میں اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے والے تمام علماء، انتخابی کمیٹی، جائزہ کمیٹی، شاہدین کمیٹی، جامعہ حسینیہ اور انتخابی عمل میں تعاون کرنے والے تمام افراد کو بھی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کا مقصد تمام مسالک و مکاتبِ فکر کے علماء، ائمہ اور مؤذنین کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ ساتھ ہی ان کے حالاتِ زندگی، خدمات اور ضروریات کا قریب سے جائزہ لے کر ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنا بھی تنظیم کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔مفتی عبدالحسیب نے امید ظاہر کی کہ مجلس علماء جھارکھنڈ کی نئی قیادت علماء و ائمہ کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔








