All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

سرزمین کھوری مہوا میں آل جھارکھنڈ تعلیمی بیداری کانفرنس 19 فروری کو مولانا الیاس مظاہری

Share the post

جناب حضرت مولانا عبیداللہ خان اعظمی و مولانا ابوطالب صاحب رحمانی کی آمد یقینی

عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کھوری مہوا کے زیر اہتمام اک روزہ عظیم الشان آل جھارکھنڈ تعلیمی بیداری کانفرنس
بتاریخ 19/فروری 2025 بروز بدھ
بمقام احاطہ جے یو اے پبلک اسکول کھوری مہوا میں منعقد ہونا طے پایا ہے.
جنکی صدارت امیرشریعت جھارکھنڈ حضرت اقدس الحاج مفتی نذر توحید صاحب مظاہری شیخ الحدیث جامعہ رشید العلوم چترا ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ فرمائیں
جبکے مہمان خصوصی عالی جناب خطیب ہند جناب حضرت علامہ و مولانا عبیداللہ خان اعظمی صاحب نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و سابق رکن ممبر آف پارلیمنٹ و جناب حضرت مولانا محمد ابوطالب رحمانی چیرمین مولانا آزاد فاؤنڈیشن پٹنہ ورکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے
علاوہ جھارکھنڈ کے معززعلماءکرام ودانشوارن قوم وملت شرکت فرمائیں گے

خصوصاً جناب حضرت مولانا نسیم انور ندوی ڈائریکٹر فاطمہ گرلس اکیڈمی اٹکی رانچی ، جناب حضرت شکیل الرحمن صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ہزاریباغ ، جناب حضرت مولانا محمد اکرم صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء گریڈیہہ، جناب حضرت مولانا محمد رستم صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت گریڈیہہ ، جناب حضرت مولانا محمد شہادت حسین صاحب فیضی چیرمین مدینہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کوڈرما و پرنسپل مدینہ الرسول کوڈرما، جناب حضرت مولانا عبدالمبین صاحب رضوی، جناب حفیظ الحسن صاحب وزیر جھارکھنڈ سرکار جناب ڈاکٹر عرفان انصاری صاحب وزیر جھارکھنڈ سرکار جناب نظام الدین انصاری صاحب سابق ایم ایل اے راجدھنوار ،کے علاوہ پورے ملک سے علماء کرام ودانشوارن قوم وملت شرکت کریں گے
اس بات کی جانکاری جمعیت علماء گریڈیہہ کے نائب صدر و سماجی کارکن جناب حضرت مولانا محمد الیاس صاحب مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا و چیرمین عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کھوری مہوا نےدی

Leave a Response