All India NewsBalumath NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

مدرسہ میں وطن سے محبت کا درس دیا جاتا ہے: مفتی انور

Share the post

مدرسہ خیرالعلوم میں جلسہ اصلاح معاشرہ و تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد

رانچی چندوا :آج کے وقت میں اپنی اولاد کے لئے اچھا گفٹ یہی ہوگا کہ انکو ادب سکھائیں۔ اور ادب آےگا دینی تعلیم سے۔ جب ادب ہوگا تو آپ‌کا بیٹا آپ کی اولاد غلط نہیں کرے گی پھر بوڑھاپے میں رونے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ میری اولاد میری خدمت نہیں کرتی۔ مدرسہ میں وطن سے محبت کا درس دیا جاتا ہے۔ مدرسہ میں بڑوں کی عزت، ماں باپ کی فرمانبرداری سکھائی جاتی ہے۔ دینی تعلیم اور دینی تربیت نہ ہو تو نسلیں برباد ہو جاتی ہے۔

مذکورہ باتیں حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی نے کہی۔ وہ 19 فروری 2025 کو جھارکھنڈ کے لاتہیار ضلع کے چندوا کے مدرسہ خیرالعلوم چندوا میں جلسہ اصلاح معاشرہ و تعلیمی مظاہرہ کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی بول رہے تھے‌۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک نے اقراء بسم ربک الذی خلق کہا۔ یعنی پڑھو اپنے رب کے نام سے۔ ایسی تعلیم جو آپ کو اللہ تعالی سے جوڑتی ہو۔ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا عبد الحکیم ندوی نے کی اور نظامت حضرت مولانا ابو بکر صاحب ندوی استاذ مدرسہ خیر العلوم چندوا نے کی۔ جلسے کا آغاز حافظ محمد مناظر متعلم مدرسہ خیرالعلوم کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا جبکہ نعت نبی کیفی اعظمی، مفتی عتیق الرحمٰن اور پرویز کوثر نے پیش کی۔اور نعت نبی کے بعد خطبہ استقبالیہ حضرت مولانا محمد رضوان دانش ندوی مہتمم مدرسہ خیر العلوم چندوا نے پیش کیا۔ خطبہ استقبالیہ میں انہوں نے آنے والے مہمانوں کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کرتے ہوئے مدرسہ خیرالعلوم کا تعارف پیش کیا۔ اور اپنے ادارے کی تعلیم وترقی کے منصوبے کو لوگوں کے سامنے پیش کیا

۔ وہیں حضرت مولانا اکرام الحق عینی نے مدرسہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مدرسے رہیں گے تو ہی مسجد میں امام اور مؤذن ملیں گے۔ تعلیمی مظاہرہ میں کامیاب ہونے والے طلباء کو کتابیں و دیکر انعامات سے نوازا گیا۔ آنے والے سبھی معزز مہمانوں کی خدمت میں طغرہ اعزاز پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی گئی اور ان کا پرزور استقبال حضرت مولانا رضوان دانش اور مدرسہ ھذا کے اساتذہ نے کیا۔

جلسہ کو کامیاب بنانے والوں میں محمد ابدال صاحب صدر انجمن چندوا، مفتی محمد گلزار مظاہری، حافظ محمد احسان، حاجی محمد فیروز، حاجی محمد توفیق، محمد شمشاد، محمد آفاق، محمد طیب، محمد عظمت اللہ، ڈاکٹر شمس رضا راجہ، محمد مبارک، محمد احتشام الحق صاحب کے علاوہ مدرسہ خیرالعلوم کے تمام اساتذہ پیش پیش رہے۔اس جلسے میں چندوا اور اطراف کے لوگوں کے علاوہ رانچی شہر کافی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جس میں قابل ذکر حافظ محمد عارف صاحب جناب فیروز خان صاحب جناب پرویز صاحب جناب حاجی محمد کمال صاحب محمد اسلام صاحب حاجی محمد فردوس صاحب جناب افروز صاحب مولانا وصی الرحمن صاحب ندوی مولانا نسیم انور ندوی مولانا ضیاء الرحمن ندوی چنڈو حافظ شہاب الدین اٹکے کے علاوہ سیکڑوں لوگوں نے کی

Leave a Response