Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

شادی کے بندھن میں بندھے عبدالباسط اینڈ عفت

رانچی:۔ شہر کے معروف سماجی کارکن جناب حاجی عارف صاحب کے فرزند ارجمند جناب عبدالباسط کی شادی خانہ آبادی رانچی کے معروف سماجی کارکن دستگیر عالم کی دختر نیک اختر عفت پروین کے ساتھ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی ۔اس تقریب سعید کے موقع پر ولیمہ کی تقریب فرایالال بینکویٹ ہال میں رکھی گئی۔ جس میں شہر کےتعلیمی، سماجی ،ثقافتی ،سیاسی ،صحافتی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی جن کا استقبال حاجی عارف صاحب کے عزیز و اقارب نے خندہ پیشانی کے ساتھ کیا۔ولیمہ کی تقریب میں جن ممتاز شخصیتوں نے حصہ لیا اور نو عروس جوڑے کو تحفہ و تحائف اور دعائوں سے سرفراز کیا ان میں ڈاکٹر حامد، استخار احمد، شعیب عالم، جمعیت علماء جھارکھنڈ کے خازن شاہ عمیر، سرفراز احمد، عبدالمنان، توصیف عارف، شہر قاضی مفتی قمر عالم قاسمی، صحافی عادل رشید، جھارکھنڈ ریاستی کانگریس پارٹی کے ترجمان خورشید حسن رومی، پروفیسر پرویز، جھارکھنڈ ودھان سبھا کے پی آر او محمد سرفراز سمیت سینکڑوں لوگ تھے۔

Leave a Response