All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

جمیعت العراقینِ رانچی کے ایسوسییشن سے کوشش اسکول کا افتتاح

Share the post

جمیعت العراقینِ رانچی کی پرانی بلڈنگ جو کہ کلال ٹولی میں ہے اج ایک نئے اسکول “کوشش اسکول” کے نام سے افتتاح مہمان خصوصی جناب حفیظ الحسن صاحب وزیر برائے اقلیتی امور جھارکھنڈ سرکار کے ہاتھوں ہوا،ساتھ میں اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین جناب شمشیر عالم بھی افتتاح میں شامل تھے۔
پروگرام کی شروعات طالب علم شایان حق کے قران پاک کے تلاوت سے ہوئی ،جمیعت کے سیکرٹری سیف الحق نے تعارفی تقریر کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا ، انہوں نے بتایا کہ یہ ۸۰ سالہ پرانے بلڈنگ ہے اور بے حد خستہ حال ہو گیا تھا جو کہ 30 سال سے بند پڑا تھا، جسے مرمت کروا کر اس نئی عمارت کو نئی سوچ اور جذبے کے ساتھ ایک انگلش میڈیم اسکول . کوشش اسکول سے کلابریشن کر


کھولا گیا ہے انہوں نے ہوسٹل کی زمین جو ازاد بستی میں ہے اسے گرلز ہاسٹل بنانے کے لیے منتری جی سے اور اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین سے مطالبہ کیا جسے انہوں نے پازیٹو ریسپانس دیا۔جھارکھنڈ وزیر برائے اقلیتی امور جناب حفیظ الحسن صاحب نے کہا کہ حکومت سے تعلیم کے لیے جو بھی مدد ہوگی کرنے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ اقرا کا لفظ قران میں تعلیم کے لیے استعمال ہوا ہے اور تعلیم میں مسلمان ہی بچھڑتے چلے جا رہے ہمیں تعلیم کو اپنا مقصد اور ہتھیار بنانا ہوگا تبھی مسلم سماج ترقی کے راستے پر قدم سے قدم ملا کے چل سکتی ہے ۔اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین جناب شمشیر عالم صاحب نے بھی اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ تعلیم کہ فروخت کے لیے یہ حکومت کافی کوشا ہے اور اچھی خاصی بجٹ بھی دے رہی ہے ہمیں تعلیم میں فوکس کرنے کی ضرورت ھے۔ “کوشش سکول” کے ڈائریکٹر عتیق الرحمان نے کہا کہ ہم اسکول کو پوزیٹو سوچ کے ساتھ چلائیں گے۔ پروگرام کا اختتام جمیعت کے صدر حسیب اختر اظہار تشکر کے ساتھ کیا۔پروگرام میں مہمان کے طور پہ نصیف افسر ۔عرفان عزیر ریٹائر اے ڈی ایم۔محمد سبحان ریٹائر سروے افیسر۔پروفیسر انیس الرحمن۔نفیس عالم ۔ وکیل الرحمن ،سابق صدر محمد مظہر۔محمد سراج الدین ۔عرفان عرف کھیجر۔ارشد کمال ۔تبریز عزیز۔ محمد رضوان انصاری۔معراج گدی۔اسلام ادریسی۔مولانا اصغر مصباحی ۔مولانا طلحہ ندوی۔جنید انور۔ احتشام منظر۔ ۔خالد سیف اللہ۔شہلہ پروین ۔حیا سمر ۔اجمل حسین ۔سرور خان۔عادل رشید کے علاوہ ،جمیت کے نائب صدر دستگیر عالم نائب سیکریٹری غیاث الدین۔خازن مجاہد سہیل۔نگراں کے افروز عالم۔ اعزاز احمد۔ املہ کے ارشد شمیم ،محمد اسامہ، پرویز عالم،جاوید شہزاد، مستقیم عالم،نیر پرویز،وغیرہ شامل تھے

Leave a Response