Saturday, July 27, 2024
Balumath News

مولانا طاھرحسین صاحب کے انتقال سے علم وتحقیق کا ایک باب بند ہوگیا۔ مولانا عبدالواجد

 

بالوماتھ: حضرت مولانا سید طاھر حسین صاحب گیاوی کو لوگ مقرر اور مناظر ہی کے طور پر جانتے تھے مگر کم لوگوں کو معلوم ھے کہ مولانا اعلی درجے کے محقق اور ادیب وشاعر تھے 
مولانا مرحوم کی مشہور زمانہ نعت
  کوئی مجھ سے آکے پوچھے میری زیست کی نشانی
تو کہوں گا خیال نبی ھے خیال زندگانی
مولانا کی رحلت سے علم و تحقیق کا اک باب بند ہوگیا

مذکورہ بالا خیالات کا اظہار مولانا عبدالواجد چترویدی نے مصطفیٰ مسجد بالوماتھ میں منعقد تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوۓ کیا مولانا نے مزید کہا کے مولانا طاہر گیاوی جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ھے 
قاری ساجد حسین استاذ مدرسہ خیر العلوم بالوماتھ نے کہا کہ مجھے مولانا کی خدمت میں کئ سال تک رہنے کی سعادت حاصل رہی مولانا کو میں نے ہمیشہ ایک شفیق باپ کی طرح پایا 
مولانا توقیر آفندی نے کہا کہ مولانا طاہر گیاوی رحمۃ اللہ علیہ ایک بڑے عالم بڑے مناظر تھے انکی آمد ہی کسی بھی جلسے کو کامیاب بنا دیتی تھی 
مولانا مظہر قاسمی نے کہا کہ میں نے مولانا کی زیارت تو نہیں کی لیکن مولانا کی کتابوں سے استفادہ کا موقع ملا مولانا کی شخصیت بے مثال تھی 
آخیر میں مولانا طاہر گیاوی رحمۃ اللہ علیہ کے لیے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی دعا کے ساتھ پرگرام اختتام کو پہونچا

Leave a Response