Tuesday, September 17, 2024
Jharkhand News

الفلاح میں دو روزہ عظیم الشان تاریخ ساز سیمناراورتعلیمی بیداری کانفرنس اختتام پذیر

پروگرام میں بیک وقت تین کتابوں کااجراء جھارکھنڈ میں ایک نئی تاریخ


صاحب گنج جھارکھنڈ
فاروق دلکش
25/06/2024
ضلع کے تحت بڑا سوناکوڑ میں گذشتہ دنوں دوروزہ سیمناراورتعلیمی بیداری کانفرنس کااختتام ہواسیمنار اورکانفرنس میں دیش کے مختلف صوبوں سے علماءکرام، مقالہ نگاران ،دانشوران کی بڑی تعداد حاضر ہوئی
یہ پروگرام بڑاسوناکوڑ میں قائم الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام ہوا
یہ پروگرام دونوں دن نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ چلا
پہلے روز بعد نماز مغرب عزیزم عمار اسلم نے تلاوت کلام باری سے پروگرام کے کارروائی کاآغاز کیا حسب ترتیب شیخ اشرف شاکر ریاضی استاد مرکز السلام التعلیمی شری کنڈ شیخ اشرف علی سلفی استاد تنویر الہدیٰ مودیکولہ شیخ کوثر عالم فیضی صاحب نے اپنے اپنے مقالہ کا‌اختصار پڑھااورسیمنارعشاء تک بحسن وخوبی جاری رہااور بعد نماز عشاء شیخ سلطان احمد شمسی صاحب شیخ الحدیث جامعہ شمش الھدیٰ دلالپور شیخ اجمل سلفی چئیرمین الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی ، توحید عالم سلفی صاحب کٹیہار بہار شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ کاندیولی ‌ممبئی شیخ مصطفی اجمل مدنی صاحب استاد جامعہ اسلامیہ ممبرا ممبئی شیخ علی مرتضیٰ فیضی استاد جامعہ اصلاح المومنین برہیٹ نے اپنے اہم موضوعات پرخطاب کیا خطابات کاسلسلہ دیر رات تک جاری رہا


جبکہ دوسرے روز شیخ کفایت اللہ مدنی صاحب شیخ اشفاق سجاد سلفی ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث اہل گریڈیہ
دکتور فاروق عبداللہ نرائنپوری مدنی صاحب استاد جامعہ اسلامیہ ممبرا ممبئی دکتور عبدالرحمن مدنی صاحب شیخ اسلم کمال مدنی صاحب ڈائرکٹر میڈپبلک اسکول گمانی شیخ عبدالعزیز فیضی صاحب مدیر مرکز الدعوۃ السلفیہ جیت پور پاکوڑ جھارکھنڈ نے مقالات و تاثرات اور خطابات پیش کیا


ذکر رہے کہ اس پروگرام مفتی صاحب کی حیات وخدمات سے‌ متعلق جماعت وجمعیت کے سربراہان ‌باذوق اہل قلم علماء فضلاء اورشاگردان حقانی کے مقالات تاثرات وپیغامات پر مشتمل کتاب مفتی عبدالعزیزحقانی صاحب رحمہ اللہ شخصیت حیات وخدمات کا اجرا جماعت کی نہایت علمی وتاریخ نویس شخصیت شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی صاحب کے ہاتھوں ہوا اسی طرح مفتی صاحب کی کتاب

جہیزسماج کا کینسر اوراسکا شرعی آپریشن کا اجراء شیخ مصطفیٰ اجمل مدنی صاحب نے‌کیا اوردکتور فاروق عبداللہ نرائنپوری مدنی صاحب کے ہاتھوں مفتی صاحب کی ‌حکم تارک الصلواۃ فی ضوء الکتاب والسنۃ کتاب کا اجرا ہوا موقع پر شیخ ابوصالح دل محمد سلفی استاد جامعہ سلفیہ بنارس شیخ اشفاق سجاد سلفی صاحب شیخ اسلم کمال مدنی صاحب شیخ طیب مدنی مدھوپور شیخ حافظ عبدالقیوم فیضی صاحب جامتاڑا دکتور عبدالرحمن مدنی صاحب دکتور اجمل گلزار تیمی ‌شیخ عبیداللہ سلفی صاحب شیخ علی مرتضیٰ فیضی شیخ اشرف شاکر ریاضی صاحب شیخ کوثر فیضی صاحب ڈاکٹر جابر صاحب برادر عبدالحفیظ صاحب شیخ عبدالرحمن دمکا دکتور اجمل گلزار تیمی صاحب دیوگھر شیخ معین الدین اصلاحی صاحب تجمل انصاری شیخ‌اجمل سلفی شیخ عبدالخبیر مفتاحی شیخ اسحق شمسی شیخ ھارون اصلاحی حافظ نورعالم ماسٹر عزیر نشیط وغیرہم موجود تھے


کتابوں کے اجراء کے بعد شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی صاحب شیخ‌مصطفی اجمل مدنی صاحب دکتور فاروق عبداللہ نرائنپوری مدنی صاحب نے اپنا اپنا جامع اور پرمغزتاثر پیش کیا پھر شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی صاحب اور ڈاکٹر جابرحسین چئیرمین فوکس انڈیا مغربی بنگال کے ہاتھوں حفاظ کرام کی دستاربندی کا عمل انجام پایا قبل اس کے شیخ اسلم حقانی صاحب ڈائرکٹر الفلاح نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا
پھر خطابات کا سلسلہ جاری رہا اس دوران شیخ اشفاق سجاد سلفی ‌شیخ‌ مصطفی اجمل مدنی دکتور فاروق عبداللہ نرائنپوری مدنی صاحب نے اپنے بیانات سے کانفرنس کو محظوظ کیا


سامعین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور علماء کرام کے تاریخی بیانات سے بھرپور استفادہ کیا
نہایت ہی خیر وخوبی کے ساتھ دو دونوں تک سیمنار اور کانفرنس کا پروگرام جاری رہا اور اپنی کامیابیوں سمیت اختتام کو پہنچا صاحب گنج وپاکوڑ اور گڈا کے علاوہ دمکا دیوگھر جامتاڑا گریڈیہ سے افراد شریک پروگرام تھے

Leave a Response