Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

رمضان اور قران کا تعلق کو سمجھنے کی

 

رمضان اور قران کا تعلق کو سمجھنے کی ضرورت

رانچی: آج رمضان المبارک کی پندرھویں تاریخ ہے۔ آدھا ماہ اپنی برکتوں کے ساتھ گزر چکا اور نصف ماہ باقی ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ بقیہ ایام بھی پورے اہتمام سے گزاریں۔ روزہ کا اہتمام ہو، تراویح وتلاوت قران کا اہتمام ہو، ہر خیر کی طرف سبقت کی جائے اور ہر برائی وشر سے خود کو بچایا جائے۔ رمضان کے موقع پر اس بات کی ہمیں ضرور غور کرنا چاہیے کہ رمضان کا قران سے بہت گہرا تعلق ہے‌۔ رمضان کے مہینہ کا تعارف بھی قران میں اسی طرح کرایا گیا ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن پاک نازل کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان کے مبارک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات میں سے ایک بات یہ بھی تھی کہ حضرت جبریل کے ساتھ رمضان میں نازل شدہ قران کا دور فرمایا کرتے تھے‌۔ رمضان اور قران کے تعلق کو اس حدیث سے بھی سمجھاجا سکتا ہے کہ رمضان اور قران دونوں کو کل قیامت کے دن بندے کیلئے سفارشی بنا کر پیش کیا جائے گا۔ رمضان کی دلیل یہ ہوگی کہ میں نے اسے کھانے پینے اور جنسی تقاضوں سے روکے رکھا۔ اور قرآن کی دلیل یہ ہوگی کہ میں نے اس رات کو سونے سے روکے رکھا اور دونوں کی سفارش بندے کے حق میں اللہ قبول فرمائیں گے۔ ہمیں بھی اس ماہ مبارک میں قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا چاہئے۔ ،ایک غلط فہمی ہمارے اندر یہ پائی جاتی ہے کہ کچھ بھت تلاوت کرکے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے قرآن کا حق ادا کردیا۔ جبکہ قرآن کے ترجمہ کو سمجنا، اس کے حلال و حرام کا لحاظ اور قرآن کی دعوت کو عام کرنا یہ قرآن کے بنیادی حقوق ہیں‌۔ اگر اب تک کوتاہی ہوئی ہو تو اب کم از کم حسن آغاز کر دیا جائے اور جملہ حقوق ہم ادا کرنے کی فکر کریں۔ اللہ کرے یہ رمضان ہماری انفرادی واجتماعی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لائے۔ اور ہم رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے خوب بہرور ہوں۔

مولانا مفتی محمد عمران ندوی، خطیب بڑی مسجد رانچی نیز ناظم مدرسہ مظہر العلوم اربا، رانچی۔

Leave a Response