Blog

ملک میں وقف جائیدادکی تحفظ و بقا کے لیے مسلمانوں کو سیکولر سیاسی جماعتوں کےساتھ منظم اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے

Share the post

تحفظ اوقاف کانفرنس رانچی جھارکھنڈ میں کل : مفتی عبد اللہ ازہر قاسمی


رانچی :مفتی عبد اللہ ازہر قاسمی قومی صدر آل انڈیا مسلم مجلس علما نے اپنے پریس بیانیہ میں کہا کہ ملک کے موجودہ صورت حال اور وقف جائیداد کی تحفظ کے لیے مسلمانوں کی جانب سے تمام تنظیم ، اداروں نے اپنے اپنے حلقوں میں پروگرام ، کانفرنس ، سمینار کے ذریعہ عوام کو واقف کرانے کے ساتھ ساتھ موجودہ بھارت سرکار کی وقف ترمیمی بل پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اور تمام سیکولر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے پارلیمنٹ میں پُرزور اس کی مخالفت کیا ہے۔ ملک کا باوقار تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے اکابر اور دیگر جماعتوں کے طرف سے ای میل کے ذریعہ بھارت سرکار کو واقف کرانے کے لیے قابل قدر جدو جہد کیا جو الحمدللہ ملک کے علما ، سیاسی و سماجی نمائندوں ، عام مسلمانوں اور خواتین نے مکمل بیداری کا ثبوت پیش کیا ہے ۔ ملک کے مختلف ریاستوں میں وقف ترمیمی بل پر ادارے پروگرام کررہے ہیں۔ لہٰذا آل انڈیا مسلم مجلس علماکے نمائندوں نے طئے کیا کہ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی شہر میں تحفظ اوقاف کانفرنس کیاجائے ۔ الحمدللہ 19؍ستمبر 2024 بروز جمعرات بعد نماز ظہر ہوٹل میکس کونکا روڈ، مین روڈ، رانچی میں آل انڈیا مسلم مجلس علما کے زیر اہتمام تحفظ اوقاف کانفرنس رکھاگیا ہے۔ اس کانفرنس میں تنظیموں، پنچایتوں اور سیکولر جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیاگیا ہے۔ آپ تمام درد مندانِ قوم و ملک سے پر زور اپیل ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کریں اور قومی ، ملّی ، سماجی ، بیداری اور اتحاد کا ثبوت دیں۔ ملک کی موجودہ سیاسی اور سماجی حالات کے پیش نظر باہمی اتحاد ، اتفاق اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی وقت کی آواز اور ضرورت ہے۔ آل انڈیا مسلم مجلس علما نے ہر نازک موقع پر ریاست جھارکھنڈ اور ملک کے تمام لوگوں کو آگاہ کرانے کے لیے سمینار ، کانفرنس اور اجلاس کا اہتمام کرتا رہا ہے اور برادران وطن کے گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار اور سیاسی وسماجی نمائندوں کے درمیان باہمی اتحاد اور قوم و ملک کی ترقی کے لیے راہ ہموار کرنے میں سرگرم رہا ہے۔

Leave a Response