HomeRanchi Newsجامعۃ المسلمات اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی کے طالبات نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں مقام حاصل کیا
جامعۃ المسلمات اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی کے طالبات نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں مقام حاصل کیا
23/05/2023 کو جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نے دسویں جماعت (میٹرک ) کا رزلٹ جاری کیا ۔ اسکول کے طلباء و طالبات کی طرح مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے بھی اس امتحان میں شرکت کی اور بہترین کامیابی حاصل کی ۔
جامعۃ المسلمات اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی میں پڑھنے والی 20 طالبات نے بھی اس امتحان میں شرکت کی اور الحمد للہ تمام طالبات اول پوزیشن سے کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے 75 فیصد سے 83 فیصد تک نمبرات حاصل کئے ۔ واضح رہے کہ جامعۃ المسلمات اسلام نگر لڑکیوں کے لئے دینی و عصری تعلیم کا سب سے قدیم ایک بہترین ۔ کامیاب اور عظیم ادارہ ہے ۔ یہ ادارہ 1995 سے مولانا ضیاء الہدی اصلاحی و مولانا عبد السبحان صاحب ندوی کی سرپرستی میں دینی و عصری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ ہہاں پر دینیات میں عالمیت تک اور عصریات میں دسویں جماعت(میٹرک ) تک کی تعلیم کا نظم ہے۔ ہر سال یہاں سے ایک اچھی تعداد میں طالبات عالمیت کی سند و دسویں (میٹرک ) کی تعلیم مکمل کرکے فارغ ہوتی ہیں۔
تعلیم کے ساتھ تربیت کا بہترین نظم ہے استانیاں و اساتذہ شرعی پردہ کے ساتھ تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ بچیوں کے رہنے کے لئے بہترین اقامتی ہاسٹل اور پڑھنے کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں۔
جامعہ میں داخلہ جاری ہے۔ آپ بھی اپنی بچیوں کی بہترین عصری و دینی تعلیم کے لئے اور روشن مستقبل کے لئے یہاں داخلہ کرائیں ۔ مزید تفصیل کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں ۔8210493350

You Might Also Like
ओपनसिग्नल की रिपोर्ट में एयरटेल भारत का सर्वश्रेष्ठ होम इंटरनेट प्रदाता घोषित
रांची, 12 नवंबर 2026, ओपनसिग्नल ने आज भारत में फिक्स्ड ब्रॉडबैंड अनुभव पर अपनी एक नई रिपोर्ट जारी की है।...
تحفظ ائمہ مساجد و موذنین کا اہم اجلاس 5 دسمبر کو انجمن پلازہ ہال مین روڈ رانچی میں ہوگا
: تحفظ ائمہ مساجد و موذنین کے زیرِ اہتمام 5 دسمبر 2026 بروز سنیچر صبح 10 بجے انجمن پلازہ ہال...
اتحادِ امت وقت کی اہم ضرورت، علماء کا متحد ہونا ضروری ہے: آیت اللہ ڈاکٹر حکیم مجید الٰہی
امارت شرعیہ پٹنہ میں ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندہ کی آمد، ناظم امارت شرعیہ نے کیا پرتپاک استقبال؛ ادارے...
जिला परिषद सदस्य आदिल अजीम को मिला ‘कलाम पीपुल्स प्रेसिडेंट अवॉर्ड 2026’
रांची में भव्य समारोह का आयोजन, कृषि एवं ग्रामीण विकास के क्षेत्र में योगदान के लिए किया गया सम्मानित डॉ....









