Sunday, July 21, 2024
Ranchi News

گولڈ برانز میڈل حاصل کرنے والے طالب علم کا مولانا آزاد کالج میں اعزاز

مولانا آزاد کالج کے چیمپیئن طالب علم ثاقب اساری کو کالج نے اعزاز سے نوازا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پرویز اختر، شعبہ تاریخ کے سربراہ ڈاکٹر الیاس مجید، ڈاکٹر مالتی شرما اور ڈاکٹر اشرف حسین نے مولانا آزاد کالج کے آل انڈیا سیونتھ فیڈریشن کپ ووشو چیمپئن شپ میں جھارکھنڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے ثاقب اساری کو سرٹیفکیٹ اور نقد رقم سے نوازا۔ طالب علم ثاقب اساری نے لچکدار ہتھیار اور گروپ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔یہ چیمپئن شپ 22 سے 24 فروری تک کھیل گاوں میں منعقد کی گئی تھی۔ثاقب اساری مولانا آزاد کالج، رانچی میں ایک سمسٹر پولیٹیکل سائنس کے طالب علم ہیں۔

اسی طرح مولانا آزاد کالج کے طالب علم ثاقب اساری نے جموں و کشمیر کے جموں توی میں منعقدہ آل انڈیا یونیورسٹی ووشو چیمپئن شپ میں رانچی یونیورسٹی کی جانب سے حصہ لیتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

پروقار تقریب میں پروفیسر محمود عالم، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر انور علی، ڈاکٹر فردوس ولی، ڈاکٹر فردوس جبین، لائبریرین مسز گل فرح، بڑا بابو پرویز احمد، اور دیگر موجود تھے۔

Leave a Response