HomeJharkhand Newsملک کی عوام کو روزگار، تعلیم اورصحت چاہئے، یونیفارم سول کوڈکی ضرورت نہیں: مولانا قطب الدین رضوی
ملک کی عوام کو روزگار، تعلیم اورصحت چاہئے، یونیفارم سول کوڈکی ضرورت نہیں: مولانا قطب الدین رضوی
یونیفارم سول کوڈ سے متعلق ہرفردبشرلاءکمیشن آف انڈیاکو احتجاجی میل کرے۔
سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کی میٹنگ میں لیئے گئے کئ اہم فیصلے۔
رانچی:- مورخه 5 جولائی بروز بدھ 11 بجے دن مدرسہ فیضان مصطفی تھڑ پکھنا رانچی میں سنی بریلوی سینٹرل کمیٹی کے زیر اہتمام حضرت مولانا الحاج شمیم اختر حبیبی کی صدارت میں نشست ہوئی۔ جس میں تین ایجنڈوں پرگفتگوہوئی۔ پہلا یونیفارم سول کوڈ کی پرامن مگر شدید مخالفت، 15 جولائی 2023 تک لاء کمیشن آف انڈیا نے ملک کی عوام و خواص سے سول کوڈ ملک میں نافذ ہو یا نہ ہو اس سے متعلق ای میل کے ذریعہ رائے طلب کیا ہے۔ مرکزی اداره شریعہ پٹنہ نے بھی یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کی ہے۔ اور احتجاج درج کرانے کیلئے ایک لنک www.edara-e- sharia.com جاری کیا ہے۔ تیسرا کیمپ لگا کر احتجاجی میل کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔ آج کے بیٹھک میں یہ بھی طے ہوا کہ ہر محلہ، ہر چوک چوراہوں پر کیمپ لگاکراحتجاجی میل پرامن طریقے سے کرناہے،۔ پر امن ماحول میں یوسی سی کا مخالفت کرنا ہے ملک کے ہرفرد کااپنافریضہ ہے، یونیفارم سول کوڈ ملک کے لئے خطرناک ہے چونکہ یونیفارم سول کوڈ کے مطابق کسی بھی سماج کو یامذہبی طبقہ کو اپنے طورپر چلنے یاچلانے کاحق حاصل نہیں ہو گا جبکہ موجودہ وقت میں ملک کاآئین کہتاہے کہ ہرشخص کو بنیادی حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی سماج کے ساتھ رہ سکتاہے اور مذہبی طور پر اپنے مذہب کوفالوکرسکتاہے، نشست میں کہاگیاکہ یونیفارم سول کوڈ سے دلت، سلکھ، عیسائ، آدی باسی، مسلم، پارسی، جینی، بدھسٹ سمیت اوبی سی اور دیگر تمام طبقے کے بنیادی حق سلب کرنے کے دروازے کھل جائینگے بایں وجہ ضروری ہے کہ ہرایک آدمی لاء کمیشن آف انڈیاکواحتجاجی میل کرکے اپنی راے دے کہ ملک میں یونیفارم سول کوڈ کی قطعی ضرورت نہیں ہے، نشست میں انجمن، پنچایت، اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داروں اور ہرمحلہ میں، قائم کمیٹیوں سے کہاگیاہے کہ وہ جنگی پیمانے پر احتجاجی میل کرائیں اس میں نہ روڈ پرآنے کی ضرورت ہے اورنہ ہی کہیں بھیڑ جمع کرنے کی ضرورت ہے بلکہ دوچندافراد کسی پرامن جگہ میں بیٹھ کر لیپ ٹاپ یاانڈرائڈ موبائیل کے ذریعے مرکزی ادارہ شرعیہ سے جاری لنک پرکلک کرکے لاءکمیشن آف انڈیاکومیل کردیں۔آج کی نشست میں حضرت مولانا محمد قطب الدین رضوی، مولانا ڈاکٹر تاج الدین، مولانا محمد شمیم، مولاناعبدالسلام رضوی، قاری محمد تابع عالم، مولانامحمد مسعود فریدی شہرقاضی، عقیل الرحمن، محمد اسلام، سرفراز احمد، قاری محمد حسام، فیروز انصاری، مولانامحمد حسن، محمد شاہد، عبدالغفار، محمد عتیق، شمشاد عالم، مولاناعابد حسین فیضی،، غلام ربانی، محمد ضیاء الدین خان،مولامنظوربرکاتی، مولاناشیرمحمد قادری، مولانافاروق مصباحی، مولانانظام الدین مصباحی، مولانااشفاق عالم، مولاناعرفان مصباحی، معیزاختربھولو، مظہرعلی،صدیقی، محمد معراج، دانش رضا، سمیت بہت سے ذمہ دارلوگ شریک تھے۔
You Might Also Like
तलाकशुदा, बेवा लोगों के शादी के मामला में अंजुमन इस्लामिया करेगा पहल: मुख्तार
रांची: अंजुमन इस्लामिया रांची के लीगल सेल कार्यालय में आज दिनांक 21 दिसम्बर 2024 को अध्यक्ष मुख्तार अहमद की अध्यक्षता...
चान्हो से चार दिन से गायब सतरह वर्षीय मो रिजवान उर्फ़ पप्पू का शव शनिवार शाम बरामद
चान्हो। थाना क्षेत्र के चटवल गाँव के एक कच्चा कुंवाँ से चान्हो से चार दिन से गायब सतरह वर्षीय मो...
सिकीदीरी घाटी में स्कूली बच्चों से भरा बस पलटा,23 बच्चे हुए जख्मी, मेदांता में चल रहा हैं इलाज
एजुकेशन टूर पर हुडरू फॉल जा रहें थे बच्चे ओरमांझी(मोहसीनआलम)-हुडरू फॉल जल प्रपात शैक्षणिक टूर में घूमने राइजिंग पब्लिक स्कुल...
प्रदेश के शिक्षकों का ग्रेट 4 में प्रमोशन 15 जनवरी तक संपन्न, नहीं तो आंदोलन :संघ
प्रदेश कार्यसमिति में अहम निर्णय शिक्षकों को MACP लाभ देने व एक-एक छे के वेतन विसंगति को दूर करने की...