Saturday, July 27, 2024
Jharkhand News

ملک کی عوام کو روزگار، تعلیم اورصحت چاہئے، یونیفارم سول کوڈکی ضرورت نہیں: مولانا قطب الدین رضوی

 

یونیفارم سول کوڈ سے متعلق ہرفردبشرلاءکمیشن آف انڈیاکو احتجاجی میل کرے۔

سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کی میٹنگ میں لیئے گئے کئ اہم فیصلے۔

رانچی:-  مورخه 5 جولائی بروز بدھ 11 بجے دن مدرسہ فیضان مصطفی تھڑ پکھنا رانچی میں سنی بریلوی سینٹرل کمیٹی کے زیر اہتمام حضرت مولانا الحاج شمیم اختر حبیبی کی صدارت میں نشست ہوئی۔ جس میں تین ایجنڈوں پرگفتگوہوئی۔ پہلا یونیفارم سول کوڈ کی پرامن مگر شدید مخالفت، 15 جولائی 2023  تک لاء کمیشن آف انڈیا نے ملک کی عوام و خواص سے سول کوڈ ملک میں نافذ ہو یا نہ ہو اس سے متعلق ای میل کے ذریعہ رائے طلب کیا ہے۔ مرکزی اداره شریعہ پٹنہ نے بھی یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کی ہے۔ اور احتجاج درج کرانے کیلئے ایک لنک www.edara-e- sharia.com جاری کیا ہے‌۔ تیسرا کیمپ لگا کر احتجاجی میل کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔ آج کے بیٹھک میں یہ بھی طے ہوا کہ ہر محلہ، ہر چوک چوراہوں پر کیمپ لگاکراحتجاجی میل پرامن طریقے سے کرناہے،۔ پر امن ماحول میں یوسی سی کا مخالفت کرنا ہے ملک کے ہرفرد کااپنافریضہ ہے، یونیفارم سول کوڈ ملک کے لئے خطرناک ہے  چونکہ یونیفارم سول کوڈ کے مطابق کسی بھی سماج کو یامذہبی طبقہ کو اپنے طورپر چلنے یاچلانے کاحق حاصل نہیں ہو گا جبکہ موجودہ وقت میں ملک کاآئین کہتاہے کہ ہرشخص کو بنیادی حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی سماج کے ساتھ رہ سکتاہے اور مذہبی طور پر اپنے مذہب کوفالوکرسکتاہے، نشست میں کہاگیاکہ یونیفارم سول کوڈ سے دلت، سلکھ، عیسائ، آدی باسی، مسلم، پارسی، جینی، بدھسٹ سمیت اوبی سی اور دیگر تمام طبقے کے بنیادی حق سلب کرنے کے دروازے کھل جائینگے بایں وجہ ضروری ہے کہ ہرایک آدمی لاء کمیشن آف انڈیاکواحتجاجی میل کرکے اپنی راے دے کہ ملک میں یونیفارم سول کوڈ کی قطعی ضرورت نہیں ہے، نشست میں انجمن، پنچایت، اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داروں اور ہرمحلہ میں، قائم کمیٹیوں سے کہاگیاہے کہ وہ جنگی پیمانے پر احتجاجی میل کرائیں اس میں نہ روڈ پرآنے کی ضرورت ہے اورنہ ہی کہیں بھیڑ جمع کرنے کی ضرورت ہے بلکہ دوچندافراد کسی پرامن جگہ میں بیٹھ کر لیپ ٹاپ یاانڈرائڈ موبائیل کے ذریعے مرکزی ادارہ شرعیہ سے جاری لنک پرکلک کرکے لاءکمیشن آف انڈیاکومیل کردیں۔آج کی نشست میں حضرت مولانا محمد قطب الدین رضوی، مولانا ڈاکٹر تاج الدین، مولانا محمد شمیم، مولاناعبدالسلام رضوی، قاری محمد تابع عالم، مولانامحمد مسعود فریدی شہرقاضی، عقیل الرحمن، محمد اسلام، سرفراز احمد، قاری محمد حسام، فیروز انصاری، مولانامحمد حسن، محمد شاہد، عبدالغفار، محمد عتیق، شمشاد عالم، مولاناعابد حسین فیضی،، غلام ربانی، محمد ضیاء الدین خان،مولامنظوربرکاتی، مولاناشیرمحمد قادری، مولانافاروق مصباحی، مولانانظام الدین مصباحی، مولانااشفاق عالم، مولاناعرفان مصباحی، معیزاختربھولو، مظہرعلی،صدیقی، محمد معراج، دانش رضا، سمیت بہت سے ذمہ دارلوگ شریک تھے۔

Leave a Response