Saturday, October 5, 2024
Blog

سہیل اختر کی صدارت میں ایم آئی ایم چانہوبلاک کی میٹنگ اختتام پذیر

چانہو: آج 10 ستمبر کو چانہو میں اے آئی ایم آئی ایم کے چانہو بلاک صدر سہیل اختر کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں بلاک کے تمام پنچایت صدور کو بلایا گیا اور بوتھ کمیٹی بنانے کا فیصلہ لیاگیا۔ جس میں تمام پنچایت صدور نے ایک ہفتہ کا وقت لیا ہے۔ بلاک صدر سہیل اختر نے کہا کہ اس بار ہونے والے انتخابات بہت دلچسپ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا پورا تعاون دیں اور جھارکھنڈ میں بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کے ہاتھ مضبوط کریں۔ میٹنگ میں مانڈر اسمبلی کے یوتھ صدر امروز انصاری (بلسوکرا)، محمد نسیم، محمد صابر، ابوالحسن اور افتخار کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے ۔

Leave a Response