Wednesday, September 11, 2024
Ranchi News

شعری مجموعہ دوکنارے‘‘ پر مذاکرہ وشعری نشست کاانعقاد

 

 فاروقی تنظیم کے مدیر اعلیٰ ایم اے ظفر کو خراج پیش کیاگیا

رانچی(اسٹاف رپورٹر) شہرکی معروف ادبی تنظیم مجلس ادب کے زیراہتمام معروف شاعرڈاکٹر سرور ساجد کے اولین شاعری مجموعہ دوکنارے’’ پرایک خصوصی مذاکرو شعری نشست کاانعقاد تسلم محل مین  روڈ رانچی میںکیاگیا۔  تقریب کے ابتدا میں اردو روزنامہ فاروقی تنظیم کے مالک ومدیر مرحوم ایم۔ اے ظفر کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پر معروف  بزرگ صحافی ومصنف خورشید پرویز صدیقی نے کہا کہ ایم اے ظفر صاحب نے رانچی سے جس اردو روز نامے کی ابتداکی اسکا فیض ہے کہ آج جھارکھنڈ سے درجن بھر سے  زیادہ اردو اخبارات نکل رہے ہیں اور اردو زبان کی ترویج و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔

ڈاکٹر سرور ساجد کے شعری مجموعہ دوکنارے، پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید پرویز نے کہا کہ سرورساجد اب تجربات ومشاہد ات کی بھٹی میںتپ کرکندن بن چکے ہیں۔ ان کے اشعاراس بات کی تصدیق کرتے ہیں ۔اردو ادب کو ان سے بہت ساری وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر وکیل رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر سرورساجد ایک اچھے شاعر توہیں ہی ان کے اندر ناقدانہ صلاحیتیں بھی یہ درجہ اتم موجود ہیں انہو ں نے کہا کہ سرور ساجدکی ایک تنقید ی کتاب ‘‘1960کے بعد کی غزلوں کا اسلوبیاتی مطالعہ ‘‘ شائع ہوکراہل نظر سے دادوتحسین وصول کرچکا ہے۔  اس موقع پرڈاکٹر انورایرج نے اپنے  خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرور ساجد کی غزلوں میں معاشرتی تہذیی انحطاطہ کاعکس بھی ہے اورانہیں ان کے اظہار پر قدرت بھی حاصل ہے۔

 اپنے صدارتی خطبے میں پروفیسر منظرحسین،کلیروی نے کہا کہ ڈاکٹر سرور ساجد ایک کہنہ مشق شاعر بھی ہیں اوربہتر ناقدانہ صلاحیتوں کے مالک بھی ہیں ،ڈاکٹر عالمگیر ساحل نے اس موقع پر کہاکہ سرور ساجد میرے استاد رہے ہیں ۔ انہو ں نے اردو شعروادب کو سمجھنے میں میری بیش بہار رہنما ئی کی ہے۔ اس موقع پر منعقد شعری نشست میں جناب اظفر جمیل  ، ڈاکٹر سرور ساجد، ڈاکٹر انور ایرج،  ڈاکٹر عالمگیر ساحل، منظوربیگ ، عزیز حمزہ پوری، سہیل سعید ، نہا ل سریاوی، ہارون خمار، اعجاز انور، طبیب احسن تابش، اختر رانچیوی ،عبدالسلام راجن،  قدرت اللہ قدرت ،نے اپنے چنندہ اشعار سے سامعین کوخوب محظوظ کیا۔ اس تقریب کی صدارت پروفیسر منظر حسین نے اورنظامت کے فرائض جناب سہیل سعید نے بحسن وخوبی انجام دیتئے۔ رس شکریہ عقیل الرحمن نے  اداکیا۔ ا س موقع پرشہر کی مشہور ومعروف سماجی وسیادی شخصیتں موجود تھیں۔ جن  میںڈاکتڑ اسلم پرویز ، مستقیم عالم غلام شاہد، عقیل لر احمن ، محمد اسلام ، نہا ل احمد، اورنگ زیب، ڈاکٹر حذیفہ ،  محمد اقبال ، دانش ایاز عادل رشید وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Leave a Response