Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand News

انجمن اسلامیہ کامتا، جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او کامتا کے جانب سے پرکھنڈ سطح پر اسلامک نالج ٹیسٹ پروگرام کا انعقاد

2 اکتوبر بروز پیر کو ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے انجمن اسلامیہ کامتا، جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او کامتا کے جانب سے پرکھنڈ کے سطح پر اسلامک نالج ٹیسٹ کا ایک پروگرام کیا گیا، جس میں اورمانجھی کے مختلف گاؤں سے سیکڑوں طلبہ و طالبات شریک ہوے، خصوصاََ کامتا، بجر مارا، کچو، ڈھوٹولہ، مایاپور، بروے، چکلا سے طلبہ شامل رہے۔
الحمدللہ پروگرام بہت ہی بہتر ڈھنگ سے اپنے اختتام کو پہنچا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر رمیز فلاحی آرگنائزر سیکریٹری ایس آئی او جھارکھنڈ، محسن عالم چکلا موجود رہے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں حافظ گلزار، شارق قمر، ابو حسنین، تعلیم، شعیب، ارشد، خالد، ماسٹر شفیق، ماسٹر نعمان، حبیب، عقیل اشرف، مولانا جسیم، امام حسین، قمر سلطانہ میم، مہر میم، مہذبین، عرشیہ عرفان، آسمہ خاتون، غزالہ انجم، سونی خاتون اور دیگر ائمہ و ذمہ داران حضرات کا اہم رول رہا۔
انشاءاللہ نتائج کااعلان اور تقسیم انعامات کا پروگرام 13 اکتوبر بروز جمعہ کو 2 بجے سے کامتا میں کیا جائے گا۔

Leave a Response