Saturday, July 27, 2024
Chatra News

مجلس علماء جھارکھنڈ کا یک روزہ ضلعی انتخابی نشست چترا میں اختتام پذیر

مجلس علماء ضلع چترا کے صدر بنے مولانا جسیم الدین مظاہری، سکریٹری مولانا ابدال مظاہری

چترا: جھارکھنڈ کے مشہور ومعروف ادارہ جامعہ رشید العلوم رحمت نگر چترا میں شیخ الحدیث ومہتمم جامعہ رشید العلوم چترا حضرت مولانا مفتی نذر توحید صاحب المظاہری کی صدارت میں مجلسِ علماء جھارکھنڈ کا یک روزہ چترا ضلع کا انتخابی نشست قیام عمل میں آیا۔ مجلسِ علماء جھارکھنڈ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے اور خصوصاً روز بروز مسلم طبقہ پر بد سے بدتر حالات اور حکومت ہند سے کوئی کارروائی نہ ہونے اور نہ کچھ مدد ملنے پر مجلسِ علماء جھارکھنڈ کے ذریعہ پورے صوبے جھارکھنڈ کے اندر علماء کرام، مفتیان عظام، ائمہ مساجد معلمین مکاتب کو متحد کر عوام کو صحیح راہ دکھانے اور عوام کو تمام برائیوں سے روک تھام کرنے کے لئے ایک منظم طریقے سے کمیٹی کی تشکیل دے رہی ہے۔ جس کے ذریعہ سے معاشرے کی تمام پریشانیوں کا حل کیا جائے،

اس موقع پہ صدر المدرسین حضرت مولانا مفتی شعیب عالم القاسمی اور استاذ حدیث حضرت مولانا مفتی ثناءاللہ نے وارثین انبیاء کے اخلاق وکردار اور علماء کی ذمہ داریوں پرپر مغز بیانات ہوئے۔ مجلسِ علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا صابر حسین مظاہری و جنرل سکریٹری حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی و دیگر مہمانوں کی شرکت ہونے کے ساتھ علماء کی ذمہ داریوں پر گفتگو ہوئی۔ چترا ضلع انتخابی نشست میں پانچ افراد کی سرپرستی جس میں مولانا حامد قاسمی، مولانا مرتضی مظاہری، مولانا شعیب قاسمی کنہا چٹی، مولانا جسیم ظفر مظاہری، مولانا اسرائیل مظاہری، اور مجلس علماء کے صدر منتخب ہوئے۔

حضرت مولانا مفتی جسیم مظاہری، اور ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے۔ حضرت مولانا ابدال مظاہری، اور مجلسِ علماء ضلع چترا کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ قاری امان اللہ رشیدی، مولانا رضوان آنرو گیروا، قاری ممتاز، اور تین افراد کو سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ جس میں مولانا مقصود، حافظ اقبال حسن ایوبی، حافظ منور حسین،اخیر میں دور دراز سے آئے مہمانوں کا مولانا ابدال و مفتی جسیم نے شکریہ ادا کیا اور حضرت مولانا مفتی نذر توحید مظاہری کی دعاؤں کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ مشاہد کے طور پر مجلس علماء جھارکھنڈ کے مولانا صابر، مفتی طلحہ ندوی، مولانا شریف احسن مظہری، قاری صہیب احمد تھے۔

Leave a Response