مولانا امام الدین قاسمی سابق کارکن مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی اچانک رحلت نہایت دکھ بھری خبرہے مولانانے ایک مدت تک امارت شرعیہ کے مرکزی دار القضاء میں مخلصانہ خدمت انجام دی ہے۔
اس واقعہ سےامارت شرعیہ سمیت علماء حلقے میں غم کی لہر دوڑگئی مرحوم نہایت شریف الطبع اور خلیق عالم دین تھے،
مرحوم کا سراپا آنکھوں کے سامنے گردش کر رہا ہے،
نکلتاقد،خوبصورت چہرہ ،گورےچٹے، چھریرابدن، لبوں پر ہردم مسکراہٹ ،
خوش مذاق اور خوش مزاج تھے۔
بندہ سےمرحوم کادوستانہ دارالعلوم دیوبند کےزمانۀ طالب علمی سےتھا، آپ مارت شرعیہ میں علماء کے محبوب نظر تھے،
آج اچانک دوپہرمیں طبیعت بگڑی پارس میں ایڈمٹ کرانے کیلئےنکلے اوردوران سفرہی وقت موعود آپہنچا۔
امارت شریعہ کے ذمہ داران و کارکنان مولانا کی رحلت پر نہایت رنجیدہ ہیں ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
مرحوم ضلع مدھوبنی کے خطہ مومن پور شکری پنڈول بلاک کےرہنےوالے تھے۔
صاحب اولاد نہیں ہوسکےتھے۔
فی الوقت الحمد ٹرسٹ پھلواری شریف پٹنہ میں محترم مفتی سہیل احمد قاسمی صاحب سابق صدر مفتی امارت شرعیہ کےساتھ ملی کاموں میں مصروف تھے۔
ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ کے معاون ناظم جناب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نے نام نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اللہ رب العزت مولانا امام الدین صاحب کی تمام دینی وملی خدمات کو قبول فرمائے ۔
حق مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے،اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
You Might Also Like
امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کےقائم مقام ناظم حضرت مولانامحمدشبلی القاسمی صاحب بہارکی مسلم تنظیموں کےذمہ دران کےساتھ بہارکے وزیراعلی کومیمورنڈم سونپا۔
امیرشریعت حضرت مولانا سیداحمدولی فیصل رحمانی مدظلہ کی ہدایت کے مطابق امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈکی قیادت میں بہار کی...
مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ اور ادارۂ شرعیہ جھارکھنڈ کے زیر نگرانی ڈالٹین گنج میں دارالقضاء ادارۂ شرعیہ کا قیام عمل میں آیا
عصری تعلیم کے لیے شہر ڈالٹین گنج میں زمین ادارۂ شرعیہ کو ملی (ڈالٹن گنج) 25 ؍ جولائی 2024ء بروز...
نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم مظہر :مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی
(6/جولائی ،سمستی پور) نمازجہاں اسلام کا بنیادی اور اولین رکن ہے وہیں نماز اسلام کی اجتماعیت کاعظیم مظہر بھی ہے،...
مولانا احمد حسین قاسمی کی والدہ نم انکھوں کے ساتھ سپرد خاک
جنازہ میں وفد امارت شرعیہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کی شرکت(۱۲/مئی،دربھنگہ)امارت شرعیہ کے معاون ناظم جناب مولانااحمد حسین...