All India NewsJharkhand NewsRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جھارکھنڈ ہی نہیں ہندوستان کے سب سے سینیئر صحافی کی طبیعت بگڑی، اسپتال میں داخل

Share the post

رانچی: اردو کے سب سے سینیئر صحافی کچھ سالوں سے بیمار چل رہے ہیں۔ جب ان کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو رانچی کے انجمن اسلامیہ ہسپتال میں انہیں بھرتی کرایا گیا۔ جہاں وہ روم نمبر 204 میں زیر علاج ہیں۔ لنس انفیکشن جسم میں میں آکسیجن کی کمی بتائی گئی ہے۔ ہمارے نمائندے نے اردو کے سب سے سینیئر صحافی خورشید پرویز صدیقی سے ملاقات کی‌۔ ان سے کچھ بات چیت کی۔ جس کا ایک حصہ درج ذیل ہے۔


سوال آپ کب سے صحافت میں ہیں۔ جواب 1962 سے صحافت کے میدان میں ہم ہیں سنگم اخبار سے لے کر کلکتہ، دہلی، پٹنہ، رانچی اور فاروقی تنظیم اخبار کو چھ دسمبر 1994 سے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ ہی نہیں ہندوستان اور پاکستان کے سب سے سینیئر ورکنگ جرنلسٹ میں سے ہم ایک ہیں۔
سوال آپ کب سے بیمار ہیں۔ جواب، دو تین سال سے ہم بیمار ہیں 7.5 فیصد ہارڈ خراب ہو گیا ہے۔ اب لنس انفیکشن اور باڈی میں آکسیجن کی کمی ا گئی ہے۔
سوال اب کیا پریشانی ہے، چاہتے کیا ہیں۔ جواب پریشانی وہی ہے جو ہر صحافی کے ساتھ ہوتا ہے۔ صحافی لو پیڈ ہوتا ہے اور اردو صحافی تو اور لو پیڈ ہوتا ہے۔ ایک ایک دوا آٹھ آٹھ ہزار کی ہے۔ اب تک ہم نے سرکار سے کوئی مدد نہیں لی ہے۔ لیکن اب اگر اس پریشانی میں سرکار چاہے تو ہماری مدد کرے اور نہ چاہے تو ہماری مدد نہ کرے یہ اس کی مرضی ہے۔

Leave a Response