جھارکھنڈ میں ہوئے ہجومی تشدد کا مجلس علماء جھارکھنڈ مذمت کرتی ہے اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس فتنہ کو روکنے کے لئے مظبوط قانون بنائے
اس معاملے کو لیکر حکومت کے اعلیٰ کمان سے ملاقات کرے گی، مجلس علماء جھارکھنڈ
رانچی: مجلس علماء جھارکھنڈ کی ایک اہم نشست جامع مسجد ہیسل انگڑا میں منعقد ہوئی ۔ نشست کا آغاز قاری بشارت حسین کی تلاوت سے ہوا۔حضرت مولانا صابر حسین صاحب نے صدارت کی ،جنرل سکریٹری مفتی محمد طلحہ ندوی نے کاروئی چلائی ۔گزشتہ نشست26 جون سے لیکر اس نشست تک جو کام ہوئے اس کی کارگزاری پیش کی گئی ۔
اس نشست میں درج ذیل تجاویز منظور کی گئیں ۔
نمبر 1۔ معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں (نشہ،جہیز، شادی بیاہ میں فضول خرچی ، سود، بارات، غیر شرعی رسوم) کی روک تھام کے لئےپرکھنڈ سطح پر کام شروع کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں جامع مسجد پترا ٹولی ،کانکےمیں 4 ؍اگست بروز اتوار 10 بجے دن کانکے پرکھنڈ کے تمام ائمہ،خطبہ،علماء،دانشوران،پرکھنڈ اور پنچائتوں کے ذمہ داران کی ایک اہم نشست منعقد کی جائے گی۔ اس کی دوسری نشست 18 اگست بروز اتوار، دس بجے دن ، جامع مسجد برامبے میں مانڈر اور راتو پرکھنڈ کے ائمہ، علماء ،خطبہ ،دانشوران اور اس پرکھنڈ اور انجمنوں کے ذمہ داران کی نشست منعقد کی جائے گی۔
2. ملک میں بڑھتے ہوئے ہجومی تشدد کے واقعات خاص طور پر ریاست جھارکھنڈ میں حالیہ دنوں میں جن دو لوگوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کی مجسل عماء جھارکھنڈ مذمت کرتی ہے اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس فتنہ کو روکنے کے لئے مظبوط قانون بنائےاور جلد ہی اس سلسلہ میںریاستی حکومت کے اعلیٰ کمان سے ملاقات کی جائے گی ۔
3. ووٹر لسٹ میں ناموں کےا ندراج کا کام شروع ہو چکا ہے ۔ لہذا جن کی عمر 18 سال ہو چکی ہے وہ ووٹر لسٹ میں اپنا نام اندراج کروا لیںیا جن لوگوں کے نام اور پتہ میں غلطی ہے اس کو درست کروا لیں ۔
مجلس کااختتام مولانا صابر حسین کی دعا سے ہوا ۔ اس نشست کو کامیاب بنانے میں ہیسل انجمن کےذمہ داران اور خاص طور پر مولانا ابوالکلام مظاہری اور مولانا سفیان نے اہم کردار ادا کیا۔
نشست میں قاری اشرف ،مولانا سمیع الحق مظاہری، مولانا ابولکلام مظاہری ،مولانا سفیان مظاہری ،مولانا عبدالحکیم ندوی ،مولانا تبریز بخاری،قاری صہیب ، مفتی ابو عبیدہ قاسمی، مولانا منصور مظاہری ، مولانا گلزار ندوی، مولانا عبدلرشید ندوی ،مولانا عبدالعزیز مظاہری، مولانا ہارون رشیدندوی، قاری اطہر حسین ندوی، قاری مختار، حافظ زبیر، حافظ فیضان، مولانا ابوذر،مولانا ابرار اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔