Saturday, July 27, 2024
Jharkhand News

مولانا آزاد کالج انٹر سیکشن میں داخل گیارہویں کلاس کے طلباء کی کاؤنسلنگ کلاس کرائی گئی (ڈاکٹر عبید اللہ)

 

آج بتاریخ 15/07/2023 کو مولانا آزاد کالج ہال میں گیارہویں کلاس میں داخلہ لئے تمام نئے اسٹوڈنس کا کاؤنسلنگ کلاس تمام اساتذہ نے مولانا آزاد کالج انٹر سیکشن کے پرنسپل انچارج کی صدارت میں لیا, آئے ہوئے تمام طلباء و طالبات کا استقبال کیا گیا اور ہر ایک سبجیکٹ کے پروفیسر سے ان کا تعارف کرایا گیا, کاؤنسلنگ کلاس میں طلباء و طالبات کو بتایا گیا کہ آج کی ترقی یافتہ دور میں تعلیم تمام انسانوں کی ضرورت بن چکی ہے, بغیر تعلیم کے انسان کتنا مجبور اور اپاہج ہے اس کا احساس اسے اس وقت ہوتا ہے جب لکھنے پڑھنے کا کوئی معاملہ یا موقع سامنے آتا ہے, اس لئے آج کے ماحول میں ہر  ایک کو تعلیم حاصل کرنا چاہئے, اساتذہ نے طلباء و طالبات کو اپنی پوری توجہ پابندی سے کلاس کرنے اور لغویات سے بچتے ہوئے اپنا کیریئر بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والدین اور گارجین آپ کو پڑھنے کے لئے کالج بھیجتے ہیں, آپ کی تعلیم پر پیسہ خرچ کرتے ہیں اور آپ سے ایک بہتر کل کی امید لگائے بیٹھے ہیں خاص طور پر لڑکیوں کو تاکید کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ کالج کے نام پر ادھر ادھر نہ جائیں اور غلط صحبت اور غلط ساتھیوں سے دوری بنائے رکھیں, آپ اپنے والدین اور گارجین کے اعتماد اور بھروسے پر کھرا اترنے کی کوشش کریں اور زندگی میں کبھی بھی اپنے ماں باپ کو دھوکہ نہ دیں اور نہ ہی ان کے بھروسے کو ٹوٹنے دیں. یہ سب تب ہی ممکن ہوگا جب آپ روزانہ پابندی کے ساتھ روٹین کے مطابق کلاس کریں گے اور کالج کے تعلیمی ماحول کو قائم اور باقی رکھیں گے تب ہی مولانا آزاد کالج کا نام آپ ہی کے ذریعہ روشن ہوگا, نئے داخل ہوئے گیارہویں کے طلباء و طالبات کو کالج کے نظم و نسق کے حوالے سے بہت ساری باتوں کی جانکاری دی گئی, 
گیارہویں کلاس کے نئے طلباء و طالبات کا مولانا آزاد کالج میں استقبال اور کاؤنسلنگ پروگرام کی صدارت مولانا آزاد کالج انٹر سیکشن کے پرنسپل انچارج مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی صاحب نے کی جبکہ نظامت شعبہ تاریخ کے صدر جناب الیاس مجید صاحب نے کی, 
کاؤنسلنگ پروگرام میں مولانا آزاد کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر پرویز اختر, اکزامنیشن کنٹرولر ڈاکٹر انور علی, وائس کنٹرولر پروفیسر محمود عالم, شعبہ ہندی کی صدر مالتی شرما, شعبہ تاریخ کے صدر جناب ڈاکٹر الیاس مجید صاحب, شعبہ اردو کے ڈاکٹر اشرف حسین و ڈاکٹر فردوس جبین ,شعبہ انگریزی کی ڈاکٹر فردوس ولی, شعبہ جغرافیہ کی عائشہ پروین, شعبہ سائیکالوجی کے اعجاز احمد, کالج کے ہیڈ کلرک پرویز احمد, لائبریری انچارج گل فرح پروین پرویز عالم, حیدر علی, محمد سمیع اللہ,محمدثناءاللہ اور کالج کے دوسرے ملازمین موجود تھے, یہ جانکاری ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کالج کے ہیڈ کلرک بڑا بابو پرویز احمد نے دی,

Leave a Response