Saturday, July 27, 2024
Jharkhand News

ہرگاؤں اور محلے کی کمیٹیاں ووٹر بیداری مہم چلائیں – مولانا قطب الدین رضوی

رانچی:- ادارۃ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ مولانا قطب الدین رضوی نے ریاست جھارکھنڈ اور ملک میں قائم تمام کمیٹیوں، انجمنوں، اداروں اور دیگرآرگنائزیشن کے ذمہ داران سے کہا ہے کہ ملک میں قومی تہوار جو ہر ایک کے لیے بہت اہم ہے۔ ملک کے لوک سبھا کے عام انتخابات ہیں۔ جس کا عمل جاری ہے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے دی گئی تاریخیں 19/ اپریل سے یکم جون تک طے کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن بھی سو فیصد ووٹنگ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ عام انتخابات ملک کے تمام ووٹرز کے لیے بہت اہم ہیں، جس کا استعمال ملک کو بااختیار بنانے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہر ادارے اور انجمن کے ذمہ داران گھر گھر جا کر ووٹر بیداری مہم چلائیں تکہ کوئی بھی ووٹر ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہے۔
مولانا رضوی نے مسجد کے امام اور تمام طبقہ کے سبھی مذہبی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ ہر کمیونٹی میں ووٹنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔
مولانا رضوی نے کہا کہ اگر کسی گھر میں پانچ ووٹرز ہوں تو ووٹنگ کے دن پانچوں ووٹرز ہرکام چھوڑ کر ترجیحی بنیادوں پر ووٹ کاسٹ کریں اور جو ووٹر کسی کام کام یامزدوری کے لیئے باہر رہتے ہیں وہ سب بھی ووٹ کرنے کے لیئے ووٹنگ سے کم از کم ایک دن قبل گھرپہنچ جائیں اور ہرقیمت پر ووٹ کریں، اور سو فی صد ووٹنگ کو یقینی بنائیں یہ ووٹنگ ہر شخص کے مستقبل سے وابستہ ہے۔
مولانا قطب الدین رضوی نے کہا کہ ووٹنگ ضروری ہے کیونکہ یہ جمہوری معاشرے میں شہریوں کو محفوظ، مساوی اور آزاد سیاسی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔ ایک اچھی رائے شماری صاف، منصفانہ اور اعلیٰ سطح کی سماجی شرکت کے ساتھ ہونی چاہیے۔ یہ ہرشہریوں کا حق اور ذمہ داری ہے۔
“آپ کا ووٹ، آپ کا حق” آئیں، سماجی شراکت کا حصہ بنیں اور قوم وملک کی تعمیر میں اپنا حصہ بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ ووٹنگ کے بعد یہ خبرسنکر بہت افسوس ہوتاہے کہ فلاں بوتھ یافلاں حلقہ لوک سبھامیں ووٹنگ فیصد چالیس یاپینتالیس ہے، یہ کس دس بے حسی ہے کہ اب تک لوگ ووٹ کی قیمت نہ سمجھ سکے اور سست روی کامظاہرہ کررہے ہیں، ناظم اعلی نے کہاکہ یہ غلط اور افواہ ہے کہ گرکسی بوتھ میں سوفی صد ووٹنگ ہوجاے تو وہ کنسل ہوجاتی ہے ایسی کوئ بات نہیں بلکہ سوفی صد ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیئے خود ایکش کمیشن ہرزاویئے سے کوشاں ہے لہذاہرووٹر اپناووٹ ضرور کرے انہوں نے شہرکے ووٹروں سے خاص طور پر کہا ہے کہ آپ ہرحال میں ووٹنگ کرنے بوتھ پر جائیں اور ملک وسماج کومضبوط کریں، ناظم اعلی نے کہاکہ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے زیراھتمام ریاست کے ہرعلاقے میں اور مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے زیرانتظام حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی کی قیادت میں پورے ملک میں گزشہ ڈیڑھ مہینے سے ووٹربیداری مہم مختلف زاوئے سے چلائ جارہی ہے

Leave a Response