یکروزہ تعلیمی بیداری کانفرنس اختتام پذیر


کانفرنس میں حفاظ کرام کی ہوئی دستاربند ائمہ,مساجد توصیفی اسناد وتحائف سے نوازے گئے
صاحب گنج جھارکھنڈ
ابوعمار /24/05/2025
ضلع کے بڑا سوناکوڑ میں یکروزہ تعلیمی بیداری کانفرنس ختم ہوئی جسمیں ملک کے ممتاز وخطباء اور اسکالرس نے شرکاء کو خطاب کیااور معزز ہستیوں کے ہاتھوں حفاظ کرام کی دستاربندی کا عمل انجام پایا اور ائمہ کرام کو توصیفی اسناد دئے گئے نیز انہیں تحائف سے بھی نوازا گیا
جیسی معلومات دیتے ہوئے ادارہ الفلاح کے چئیرمین شیخ اجمل حسین السلفی نے بتایا کہ الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی بڑا سوناکوڑ صاحب گنج کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں یکروزہ تعلیمی بیداری کانفرنس اختتام پذیر ہوئی اس کانفرنس میں فرکہ گڈا دمکا کے علاوہ علاقہ بھر سے مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
موقع پر تعلیم اوراصلاح معاشرہ کے عناوین پر تعلیمی فروغ دعوت وتبلیغ کے پیش نظر شیخ مصطفی اجمل مدنی استاد مرکز الامام البخاری تلولی ممبئی’ ڈاکٹر شیخ عبدالغفار سلفی بنارس’شیخ مصطفی کمال فیضی ڈائریکٹر مرکز اقبال سوناجوڑی شیخ شمشاد عمر فاروق شیخ ابوطاہر سلفی ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث صاحب گنج شیخ مصطفی کمال رحمانی آفس سکریٹری صوبائی جمعیت اہل حدیث جھارکھنڈ شیخ عبدالقیوم سلفی پرنسپل مرکز الہدی التعلیمی بڑتلہ نےخطاب کیا معلوم ہو کہ یہ کانفرنس شیخ اسلم کمال مدنی ڈائرکٹر میڈپبلک اسکول گمانی کی زیرصدارت منعقد تھی جبکہ نظامت کی ذمہ داری شیخ جمیل اختر شفیق تیمی اور شیخ علی مرتضی فیضی استاد جامعہ اصلاح المؤمنین برہیٹ نبھائی

ذکر رہے کہ اس پروگرام میں حفاظ کرام کی صدر کانفرنس شیخ اسلم کمال مدنی شیخ مصطفی اجمل مدنی ڈاکٹر سید فرخ جمیل جیسی مؤقرومعزز ہستیوں کے ہاتھوں دستار بندی بھی ہوئی اور انہیں اسناد دئے گئے غور طلب ہے کہ شیخ اسلم حقانی ڈائر یکٹر الفلاح نے منصب امامت پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے ائمہ مساجدکی اہمیت سے عوام کو روشناش کرایا اور اسمناسبت سے شیخ معین الدین علاء الدین اصلاحی امام عیدین علاقہ لیٹی پاڑہ وامام وخطیب جامع مسجد بڑپوکھر شیخ معراج اشرف امام وخطیب جامع مسجد گوبند پور شیخ عبدالشکور سلطان امام وخطیب بڑتلہ شیخ مبارک حسین جمال الدین اصلاحی امام وخطیب جامع مسجد جھناگڑیہ شیخ سلطان حسن امام وخطیب جامع مسجد نورتم پور شیخ اجمل عین الحق امام وخطیب جامع مسجد ہریہرا شیخ اکرام الحق اصغر امام وخطیب جامع مسجد کرن گھاٹی شیخمصطفی نعیم الدین امام وخطیب جامع مسجد بیچ محل شیخ عبدالصمد عبدالکریم امام وخطیب لیٹ باڑی شیخ سکندر عبدالرحمن امام وخطیب جامع مسجد بڑپوکھر شیخ منیر الاسلام نورایمان امام وخطیب جامع مسجد رانگا کے درمیان اعزار واکرام میں توصیفی اسناد اور تحائف دئے گئے

نہایت ہی خیر وخوبی اور کامیابیوں کے ساتھ دیر رات تک جاری رہتے ہوئے یہ کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی
اس کانفرنس میں خصوصی طور پر شیخ عطاء الرحمن فیضی جمیل اختر محترم فقار الاسلام کانگریس کے ضلع صدر برکت خان اور ڈاکٹر ربانی سردار اشرف نعیم الدین عبدالصمد ہرنپوری صاحب موجود تھے اسے کامیاب بنانے میں شیخ عبدالخبیر لطف الحق مفتاحی شیخ ھارون فیصل اصلاحی حافظ نورعالم نعمانی شیخ اسحق شمشی ماسٹر عزیر نشیط ماسٹر فریق الدین کے علاوہ جناب عبدالرشید صاحب وکیل انصاری صاحب تجمل انصاری صاحب افسر انصاری صاحب رئیس سلیم احمد مظاہر صدام ذاکر نفیس احمد حسین حماد اسلم ابراھیم نظام ،سرتاج رشید ودیگر احباب ورفقاء نےاہم رول اداکیا

