Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

ڈاکٹر شیاما پر ساد مکھرجی یونیورسٹی کا تعلیمی دورہ

رانچی ،3؍فروری :ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی یونیورسٹی کےصدر شعبہ اردوڈاکٹر محمد ایوب کی رہنمائی میں شعبہ ٔ اردو کے طلبہ و طالبات نے پنڈہ پوڈنگ کا یک روزہ تعلیمی دورہ کیا۔ جس کی قیادت ڈاکٹر عبدالباسط، ڈاکٹر تنویر مظہر اور آصف انصاری نے کی ۔انہوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کالج میں زیر تعلیم طلبہ کو یک روزہ تعلیمی سیر کیلئے پنڈہ پوڈنگ لے جایا گیا ۔جس میں طلبہ قدرتی مناظر سے رو برو ہو کرخوب لطف اندوز ہوئے ۔ اسی طرح سے دیگر اساتذہ ڈاکٹر تنویر مظہر ،آصف انصاری ،آسماں پروین وغیرہم کا کہنا ہے کہ بچوں کو ہر سال باقاعدہ طور پر تعلیمی دورے پر لے جایا جاتا ہے جہاں طلباء اپنے ذاتی تجربات کے ذریعہ کھلے ماحول میں تعلیم کے حوالے سے غور و فکر کرتےہیں ۔ اس کے علاوہ طلباء کو گروپس میں رہنے کا رجحان ،رہنمائی کرنے کی صلاحیت اور خود اعتمادی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جس سے بھائی چارہ مضبوط ہوتا ہے ۔

کالج ژون میں طلباء کی سب سےدلچسپ سرگرمیوں میں سے ایک ٹور ہے ،اگر گھومنے پھرنے کو منصوبہ بند طریقے سےکیا جائے تو وہ تدریسی عمل کیلئے بہت اہم ہے ۔قیادت کر رہے اساتذہ نے بتایا کہ اس سال تقریباً 110طلباء اور 8اسٹاف ممبران موجود تھے ۔ اس تعلیمی دورے کے دوران طلباء نے بہت کچھ سیکھا اور تمام طلباء اپنے اپنے انداز میں ٹور سے لطف اندوز ہوئے ۔ کسی بھی قسم کا کوئی خلل نہیں ہوا ۔ٹور کی رہنمائی اور قیادت میں خاص طوراساتذہ ڈاکٹر عبدالباسط ،ڈاکٹر تنویر مظہر ،آصف انصاری،آسماں پروین ، شہباز پروین، انجمن فروغ اردو کی جانب سے محمد اقبال، دانش ایاز،شگفتہ پروین، اور طلباء میں سرفراز عالم،ابرار احمد ، مہتاب عالم ، فاروق انصاری،شاہد انصاری،پرتیک کمار،محمد عارف ،محمد معراج الدین ،منصور عالم ، جاوید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا اہم کردارہا۔

Leave a Response