Sunday, July 21, 2024
Ranchi Jharkhand News

شادی کے بندھن میں بندھے ڈاکٹر حذیفہ

رانچی (عادل رشید) جناب محمد کلیم الدین صاحب کے فرزند ارجمند ڈاکٹر حذیفہ کی شادی خانہ آبادی پتھل گڈا کے وسیع الدین کی دختر نیک اختر ساریہ پروین کے ساتھ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی ۔اس تقریب سعید کے موقع پر شادی کی تقریب چترا ضلع کے چندری کلاں واقع ڈاکٹر حنظلا کے دولت کدہ میں رکھی گئی۔

جس میں شہرکے تعلیمی، سماجی، ثقافتی ،سیاسی ،صحافتی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی۔ جن کا استقبال محمد کلیم الدین، فیروز اختر ڈبلو، ڈاکٹر حنظلا، ڈاکٹر حذیفہ کے عزیز و اقارب نے خندہ پیشانی کے ساتھ کیا۔

بارات کی تقریب میں جن ممتاز شخصیتوں نے حصہ لیا اور نو عروس جوڑے کو تحفہ و تحائف اور دعائوں سے سرفراز کیا ان میں فیروز اختر عرف ڈبلو، محمد سعید، ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر کوثر، محمد عرفان، ڈاکٹر خالد، محمد نسیم انصاری، محمد کلام انصاری، ڈاکٹر محمد حسنین، ڈاکٹر محمد شاہ فضیل، پروفیسر نجاح الدین، محمد اسداللہ، مشہور بزنس مین محمد تبریز، محمد مظہر رانچی والے، سونو چترا والے، محمد ذکی، محمد نپالی، امجد علی، پنٹو ہزاری باغ والے، ڈاکٹر راجہ چندوا، محمد نازش سمیت سینکڑوں لوگ شامل ہوے۔

Leave a Response