مولانا شہاب الدین مظاہری مدرس مدرسہ عالیہ کے والد محترم محمد سلیم کا انتقال


رانچی(عادل رشید) سماجی خدمات انجام دینے والے محمد سلیم صاحب جو کہ مولانا شہاب الدین مظاہری مدرس مدرسہ عالیہ عربیہ پتراٹولی کانکے رانچی کےوالد محترم تھے بروز بدھ عشاء کے وقت دارالبقا کی طرف کوچ کر گئے اور یقینا ہر انسان کو یہ مرحلہ طے کرنا ہے بہت ملنسار اور حق کی خاطر بہت بے باکی سے بولنے والے تھےاور سماج کے ہر طبقے میں مقبول تھے ایک زمانے تک اپنے گاؤں میں سکریٹری کے عہدے پر فائز رہے ان کے وارثین میں 6لڑکے جسیم الدین ،جمیل اختر ،مولاناشھاب الدین مظا ہری ،قیام الدین ،ساجد اور صدام حسین اور 1لڑکی ہیں دعاکریں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ جمعرات کو سپردخاک کیا گیا جنازہ کی نماز انکے فرزند مولانا شہاب الدین مظاہری نے پڑھائی جنازے میں کثیر تعداد میں دور دراز سے لوگوں نے شرکت کی جن میں قاری اشرف الحق مظا ہری ناظم اعلیٰ مدرسہ عالیہ عربیہ پتراٹولی مولانا منصور عالم مظا ہری حافظ عرفان مفتی ثناء اللہ مظاہری جامعہ رشیدالعلوم چتراقاری سہیل قاری ضیاء الدین وقاری صلاح الدین مسرول وغیرہ شامل تھے۔








