All India NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

مدرسہ عربیہ تجویدالقرآن ہوسیر کا13واں عظیم الشان جلسہ دستار بندی 9 مئی کو

Share the post

رانچی:(عادل رشید)مدرسہ عربیہ تجویدالقرآن ہوسیر کا 13واں عظیم الشان جلسہ دستار بندی 9 مئی کو ہونے جارہاہے۔اس جلسہ دستار بندی میں 15 حفاظ کرام کے سروں پردستار فضیلت باندھی جائے گی۔مذکورہ جانکاری حضرت مولانانیر اقبال مظاہری نے دی۔مولانا نیر اقبال نے کہاکہ جلسہ کی صدارت حضرت حافظ و قاری محمد عثمان رشیدی مہتمم مدرسہ ھذا کریںگے۔زیر سپرستی حضرت مولانا قاری اشرف الحق مظاہری مہتمم مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے،زیر نقابت حضرت مولانا قاری بابر اشرفی بہار کریںگے۔

اس جلسہ دستار بندی کے مہمان خصوصی خطیب ہندوستان حضرت مولانا ابوطالب رحمانی اور خصوصی خطاب حضرت مولانا مفتی اشرف عباس قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبندہوںگے۔وہیں حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی،حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سلمان قاسمی خطیب مسجد طیب رانچی، حضرت مولانا محمد اکرم قاسمی مہتمم جامعہ حسان بن ثابت گریڈیہہ،حضرت مولانا انصار اللہ قاسمی امام وخطیب مدینہ مسجد رانچی و شہر قاضی جھارکھنڈ سرکار اور مہمان اعزازی میں حضرت مولانا بلال احمد قاسمی اٹکی، حضرت مولانا محمد اکرام الحق عینی،حضرت مولانا قاری عبدالرئوف کانکے، حضرت مولانا مفتی حفظ الرحمن،حضرت مولانا محمد عزیر ،حضرت مولانا ریاض احمد، جھارکھنڈ کے مشہور تالی قرآن حضرت قاری صہیب احمد،حضرت مولانا نسیم انور ندوی اٹکی، حضرت مولانا رضوان دانش ندوی ہوں گے۔نعت خواں میں شعبان دل خیرآبادی یوپی، اسعد اعطمی یوپی ہوںگے۔زیر نگرانی عبدالمجید انصاری، عبدالحکیم انصاری، عین الحق انصاری، مجیب الرحمن انصاری، محمد جمیل اختر انصاری، انیس احمن انصاری ہوںگے۔حضرت مولانا نیر اقبال مظاہری،قاری سہراب،حافظ علی علی امام،وجملہ اساتذہ کرام ونوجوانان وباشندگان ہوسیر نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی لوگوں سے اپیل کی۔

Leave a Response