Saturday, October 5, 2024
Blog

سی پی ایم پولٹ بیورو ممبر کامریڈ برندا کرات سے انجمن ترقی اردو ہند جھارکھنڈ کا ایک وفد اردو کے مسائل کو لیکر ملا

آج مورخہ ۱۰ اگست کو سی پی ایم پولٹ بیورو ممبر کامریڈ برندا کرات سے انجمن ترقی اردو ہند جھارکھنڈ کا ایک وفد اردو کے مسائل کو لیکر ملا اور انہیں سات نکاتی مطالبات کا میمورنڈم پیش کیا ۔ وفد میں ایم زیڈ خان کے علاوہ ڈاکٹر سجاد،اقبال احمد،سید غفران اشرفی،اپراجیتا مشرا،ڈاکٹر عالم آرا،محمد الیاس اور محسن سعید شامل تھے۔ کامریڈ برندا کرات نے وفد کی باتوں سنجیدگی سے سنا اور یقین دلایا کہ جلد ہی میں اردو کے مسلے پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملکر گفتگو کروں گی۔ انہوں نے اردو کی پڑھائی اور اردو کی تقرری کو لیکر سوال پوچھے اور وفد کو مشورہ دیتے ہوے کہا کہ آپ لوگ پرائمری اور مڈل اسکول میں سروے کریں کہ کتنے بچے اردو پڑھتے ہیں اور اسکول میں انکی تعداد کتنی ہے۔ ساتھ میں اس بات کا بھی سروے کرائیں کہ اردو کے کتنے منظور شدہ پوسٹ ہیں اور انمیں کتنے خالی ہیں اور کتنے پر کۓ گۓ ہیں۔ یہ سروے پورے جھارکھنڈ میں کرائیں تاکہ ایک صاف تصویر ابھر کر سامنے آۓ۔ اس طرح ہم سرکار پر دباؤ بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔


بلاشبہ اردو کا مسلہ پورے ہندوستان کا ہے لیکن جھارکھنڈ میں اردو کی صورتحال کچھ زیادہ ہی خراب ہے۔ ہماری پارٹی نے سنجیدہ لیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اردو کو اس کا جمہوری حق دلا سکیں۔
کامریڈ برندا کرات نے وفد کو ایک گھنٹہ کا وقت دیا ۔اور پارٹی کی طرف سے سنجیدہ کوشش کا بھی یقین دلایا۔
کامریڈ کرات نے عالم آرا،اپراجیتا مشرا اور غفران اشرفی سے انکی شاعری بھی سنی۔اور بہترین شاعری پر داد بھی دی۔
ایم زیڈ خان
مرکزی نمائندہ
انجمن ترقی اردو(ہند )جھارکھنڈ

Leave a Response