ہاے حسین یا حسین کی صداؤں کے ساتھ انور آرکیڈ سے نکلا چہلم کا جلوس
رانچی: چہلم کے موقع پر سید انور حسین مرحوم کے اہل خانہ کی جانب سے حضرت امام حسین کی یاد میں مجلس چہلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی لوگوں کے ساتھ باہر سے آئے ہوئے مہمانوں نے شرکت کی۔ مجلس سے یوپی کے مولانا غلام علی نقوی نے خطاب کیا۔ شبیہ گوپال پوری، فرمان جنگی پوری، قاسم علی، امجد ایرانی، جعفر عباس کاظمی اور دیگر نے نوحہ خوانی کی اور پیش خانی اشرف حسین رضوی نے کی۔ جلوس انور آرکیڈ سے نکل کر انجمن پلازہ، اردو لائبریری، ڈیلی مارکیٹ، چرچ روڈ، وکرانت چوک، کربلا چوک سے ہوتے ہوئے کربلا پہنچا۔ مولانا غلام علی نقوی نے چہلم کی مجلس سے خطاب کیا۔ مولانا نصیر اعظمی نے اردو لائبریری کے پاس جلوس سے خطاب کیا۔
ٹیکسی سٹینڈ کے قریب جلوس میں بوڑھوں، نوجوانوں اور بچوں نے زنجیری ماتم کر حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ جلوس مولانا باقر راضا دانش، امجد ایرانی، سید فراز عباس کی نگرانی میں نکالا گیا۔ ماتمی جلوس کے ساتھ علم اور تابوت بھی تھا۔ اس جلوس میں رانچی اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ جس میں سید نہال حسین سریاوی، عطا امام رضوی، اسمبلی سیکرٹری جاوید حیدر، علی حسن فاطمی، سید فراز احمد، ندیم رضوی، ندیم رضا، انتخاب عباس، یاصر انور، یونس رضا سمیت کئی لوگ جلوس کے ساتھ چل رہے تھے۔جلوس کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔ جلوس جب ٹیکسی اسٹینڈ پہونچا تو ٹیکسی اسٹینڈ پارکنگ کمیٹی کے چیئرمین منا راعین اور سابق کونسلر محمد اسلم نے استقبال کیا۔ جلوس جب چرچ روڈ پہونچا تو سینٹرل محرم کمیٹی جس میں پریس کلب کے صدر سریندر سورین، سینٹرل محرم کمیٹی کے صدر جاوید گدی، جنرل سیکرٹری عقیل الرحمن، ترجمان محمد اسلام، مرحبا ہیومن سوسائٹی کے سید نہال احمد، سہیل سعید، امام بخش اکھاڑہ کے خلیفہ محمد مہجود، بی جے پی طارق عمران اور دیگر نے استقبال کیا۔
مہاویر منڈل کے صدر جئے سنگھ یادو، جدیو لیڈر ساگر کمار، جے ایم ایم کے دیپیش گپتا، فرید خان جلوس کے ساتھ تھے۔ رانچی ضلع انتظامیہ اور رانچی میونسپل کارپوریشن اپنی پوری ٹیم کے ساتھ جلوس میں مصروف عمل تھے۔ جس میں رانچی کے ایس ڈی او اتکرش کمار، ڈی ایس پی پرکاش شوئے، ہندپیری تھانہ انچارج، ڈیلی مارکیٹ تھانہ انچارج، لوئر بازار تھانہ انچارج دیانند کمار اپنی پوری بٹالین کے ساتھ کئی دنوں سے چہلم کی تکمیل میں مصروف تھے۔ جب جلوس وکرانت چوک پہنچا تو سرودھرم سدبھاونا سمیتی کے لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سید فراز عباس، ناصر رضوی، مولانا سعید احسن، ڈاکٹر مبارک عباس، حسن امام، ایس جسیم رضوی، جعفر باقر سمیت شیعہ برادری کے سینکڑوں افراد موجود تھے۔