All India NewsBlogJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi Newstechnology

وزیر حفیظ الحسن نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کی تعریف کی،ایک دن میں265 یونٹ

Share the post

مدرسہ خیرالعلوم میں میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ نیز ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
رانچی/لاتیہار: (عادل رشید)
مدرسہ کا نام آتے ہی ذہن میں اس جگہ کا نقشہ آتا ہے، جس کی پہچان صرف مذہبی تعلیم تک محدود ہے، لیکن آج اسی مقام پر انسانیت کے حقوق کی تکمیل کے لیے ایک عظیم الشان میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ نیزہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک دن میں265 افراد نے خون عطیہ کیا۔معلوم ہوکہ یہ خون عطیہ کیمپ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے وقف شدہ لیڈر درجنوں ادارہ کے سرپرست معروف سماجی کارکن جھامومو مرکزی سمیتی کے رکن جنید انور کی کوشش سے لاتیہار ضلع کے چندوا تھانہ حلقہ کے تلیا ٹانڈ واقع مدرسہ خیرا لعلوم میں انجمن جھارکھنڈ لاتیہار کے زیراہتمام منعقد ہوا تھا۔

اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی حفیظ الحسن انصاری، وزیر برائے اقلیتی بہبود اور آبی وسائل، جھارکھنڈ حکومت نے کیمپ میں خون عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ چندوا، لاتیہار، بالوماتھ اور رانچی سے بھی بڑی تعداد میں خون عطیہ کرنے والے کیمپ میں جمع ہوئے۔وزیر حفیظ الحسن انصاری نے جھامومولیڈر جنید انوراور جھارکھنڈ انجمن ضلع لاتیہار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ جنیدانور کی محنت قابل مبارکباد ہے۔ہم جنید صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کی ان کی اور انکی ٹیم کی محنت سے ایک دن میں 265 یونٹ بلڈ ڈونیشن کیا گیا۔

وزیر حفیظ الحسن نے کہاکہ خون کا عطیہ ایک انتہائی اہم انسانی اور سماجی فریضہ ہے، جو ایک وقت میں تین جانیں بچا تی ہے۔ یہ حادثات، سرجری، کینسر کے علاج اور تھیلیسیمیا جیسے مریضوں کے لیے زندگی کی کرن بنتا ہے۔ خون عطیہ کرنے سے نہ صرف ضرورت مندوں کو زندگی ملتی ہے، بلکہ یہ عطیہ دہندہ کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔وہیں آئے ہوئے تمام لوگوں کا استقبال جنید انور ،جھارکھنڈ انجمن ضلع لاتیہار نے کیا۔جنید انور نے کہاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے والوں کاہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں انجمن اسلامیہ کے سابق صدر ابرار احمد، انجمن اسلامیہ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر طارق،جھامومو کے تابش علی، صادق خان، شہاب الدین، محمد مبارک، ڈاکٹر راجا،مدرسہ خیرالعلوم کے مہتمم حضرت مولانا رضوان دانش ندوی،مولانا توقیر آفندی،نوشاد انصاری،سرفراز عالم، بلال، ارشد، ارشادمنا، کپو راجا،دانش،نوشاد، صدام حسین، محمد اظہار، راشد خان، منصور،اصفر خان،ببلو راہی، دھنو خان، چاند خان، آذاد خان، عہد خان، امان اللہ سمیت کئی لوگ شامل تھے۔

Leave a Response