مجلس علماء جھارکنڈ ضلع گملا کے زیر اہتمام علماء وحفاظ اور ائمہ کی ایک اہم نشست منعقد
آج بتاریخ 12 فروری 2024 بروز پیر بوقت 10 بجے دن تا ظہر بمقام مسجد الہدی گملا مجلس علماء جھارکنڈ ضلع گملا کے زیر اہتمام علماء وحفاظ اور ائمہ کی ایک اہم نشست منعقدہوئی
جس کی صدارت قاری آفتاب عالم صاحب ( صدر مجلس علماء جھارکھنڈ ) ضلع گملانے کی ، نشست کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا آج کی اس نشست میں کئی اہم تجاویز منظور ہوئے ،
۱ علماء و مشائخ اور ائمہ مساجد ضلع گملا کا ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دی جائے اس کی ذمہ داری مولانا ثمر الباری قاسمی اور حافظ فیروز صاحب کو دی گئی،
۲ نئی نسل میں دینی بیداری اور حفاظت دین کے سلسلے میں ہر جگہ نوجوانوں اور خواتین کا پردے کے نظم کے ساتھ ہفتہ واری پروگرام کا انعقاد
۳ مکاتب دینیہ کا جائزہ اور ہر بچے کو مکتب سے جوڑنے کی فکر اور تعلیم بالغان کا نظم و نسق
۴ قوم کو قرآن و حدیث سے جوڑنے اور عقائد اسلامیہ کی پختگی کے لیے درس قرآن کا اہتمام
نشست کا اختتام شکریہ اور دعا کے ساتھ ہوا